لاہور( این این آئی)وفاقی وزارت صحت نے متاثرہ اضلاع میں ہیلتھ کیمپس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان کے مطابق ملک میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ہیلتھ کیمپس نیشنل ایمرجنسی آپریشن سیل، صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز اور نجی یونیورسٹی کے اشتراک سے لگائے جائیں گے۔سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں تقریباً 1200 ہیلتھ کیمپ لگائے جائیں گے۔ہیلتھ کیمپس میں بنیادی صحت کی خدمات فراہم کی جائیں گی، کیمپس میںبچوں کی ویکسی نیشن ، جلد کے امراض، آنکھوں کے انفیکشن اور ڈائریا کے لیے ادویات فراہم کی جائیں گی۔بلوچستان کے 6 اضلاع میں 300 ، کراچی میں مجموعی طور پر 95 ،خیبر پختونخواہ کے 8 اضلاع میں 400 ، پنجاب کے 2 اضلاع ڈی جی خان اور راجن پور میں 100 جبکہ اندرون سندھ کے 6 اضلاع میں 300 ہیلتھ کیمپس لگائے جائیں گے۔