پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اداکارہ شہناز گل نے ابھیشک بچن کو ردعمل دینے پر مجبور کردیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بگ باس 13 سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بھارتی اداکارہ شہناز گل کے ایک پیغام نے ابھیشک بچن کو بھی ردعمل دینے پر مجبور کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شہناز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر داڑھی کی ہائپ سے متعلق ایک ٹوئٹ کیا۔

داڑھی کے عالمی دن کی مناسبت سے شہناز گل نے ٹوئٹر پر ایک پیغام شیئر کیا اور استفسار کیا کہ یہ داڑھی سے متعلق ہائپ پر بات کی۔اداکارہ کے اس پیغام پر ابھیشک بچن نے تبصرہ کیا، ساتھ ہی ایک پوسٹر بھی شیئر کیا اور کیپشن میں بتایا کہ یہ صرف داڑھی نہیں ہے۔ستمبر کے مہینے کا پہلا ہفتے کا دن عالمی یوم داڑھی کے طور پر منایا جاتا ہے اور مردوں کی زندگی میں اس سے آنے والی خوشی کو سراہا جاتا ہے۔شہناز گل نے اس دن کی مناسبت سے جاری ہائپ پر غور کیا اور اس حوالے سے اپنے خیالات ظاہر کیے اور استفسار کیا کہ داڑھی کا دن! یہ سب کچھ کیا ہے۔ شیو کرنے میں کیا مسئلہ ہے؟اداکارہ کے ٹوئٹ پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ردعمل دیا، جس میں کچھ نے کہا کہ لڑکے داڑھی میں اچھے لگتے ہیں۔شہناز گل کے اس ٹوئٹ نے ابھیشک بچن کی توجہ بھی حاصل کی، انہوں نے اس پر تبصرہ کیا کہ یہ صرف داڑھی نہیں ہے، ساتھ ہی انہوں نے بات کی وضاحت کے لیے پوسٹر شیئر کردیا۔عالمی داڑھی دن کے موقع پر اداکارہ کے پیغام کو 8 ہزار سے زائد افراد نے لائیک کیا، جبکہ پونے 3 ہزار سے زائد نے ری ٹوئٹ کیا۔داڑھی کے عالمی دن کی کوئی حتمی تاریخ نہیں ہے، 800 عیسوی میں اسے منایا جانے لگا، یہ دن ہر سال ستمبر کے پہلے ہفتے کو منایا جاتا ہے۔ابھیشک بچن آخری بار یامی گوتم اور نمرت کور کے ساتھ سوشل کامیڈی فلم دسویں میں نظر آئے تھے جبکہ شہباز گل، سلمان خان کی فلم کبھی عید، کبھی دیوالی سے بالی ووڈ قدم رکھنے کی تیاری کر رہی ہیں۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…