اسلام آباد (این این آئی)وزارت دفاع نے بعض سابق فوجیوں کی تنظیموں سے اظہار لاتعلقی کا اعلان کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ وزارت اور مسلح افواج پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی اور ویٹرنز آف پاکستان جیسی تنظیموں کی سرگرمیوں کو تسلیم یا ان کی توثیق نہیں کرتیں۔
ترجمان وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان تنظیموں کے خیراتی مقاصد، سیلاب زدگان کی امداد اور عوامی خدمت جیسی سرگرمیوں کا وزارت دفاع سے کوئی تعلق نہیں، تنظیموں کو مسلح افواج کی جانب سے بھی انہیں تسلیم نہیں کیا گیا، سابق فوجیوں کی ان تنظیموں کا مسلح افواج کی حمائیت یا تسلیم کرنے کا دعویٰ بھی حقائق کے منافی ہے، مسلح افواج نے ایسی سوسائٹیوں کو نہ تو تسلیم کیا ہے اور نہ ہی اس کی اجازت دی ہے، ترجمان نے بتایا کہ وزارت دفاع کے سابق فوجیوں کی سوسائٹیوں کے امور کار بارے رہنما اصول واضح ہیں اس سلسلے میں مستقبل کی مشاورت اور رہنمائی کیلئے وزارت دفاع میں یہ پالیسی دستیاب ہے، وزارت دفاع نے متنبہ کیا ہے کہ اس پالیسی اور اصولوں کی خلاف ورزی قابل تعزیر جرم ہوگی۔ وزارت دفاع نے بعض سابق فوجیوں کی تنظیموں سے اظہار لاتعلقی کا اعلان کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ وزارت اور مسلح افواج پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی اور ویٹرنز آف پاکستان جیسی تنظیموں کی سرگرمیوں کو تسلیم یا ان کی توثیق نہیں کرتیں۔