پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم پر عدم اعتماد، سائرہ بانو کے بعد ایک اور رکن اسمبلی نے تنخواہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(آن لائن) رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کا احتجاج رنگ لے آیا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سیلاب متاثرین کیلئے کٹوتی کی گئی تنخواہ انھیں واپس کردی ۔جی ڈی اے ترجمان کے مطابق سیکرٹریٹ نے رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو سے پوچھے بغیر تنخواہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں بھجوا دی تھی۔

سائرہ بانو نے سپیکر اور وزیراعظم پر عدم اعتماد کرتے ہوئے اپنی تنخواہ مانگی تھی ۔ قومی اسمبلی نے ان کی تنخواہ واپس کردی۔سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرہ افراد کیلیے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ الخدمت فاونڈیشن اور جے ڈی سی کو دے رہی ہوں۔ علاوہ ازیں سائرہ بانو کے بعد جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے بھی سپیکر قومی اسمبلی سے اپنی تنخواہ واپس کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔ مولانا عبدالااکبر چترالی نے میڈیا سے گفتگوکے دوران کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت پر اعتبار نہیں، میرے حلقے میں ابھی تک حکومت کی جانب سے امدادی سرگرمیاں شروع نہیں کی گئی ہیں اور نہ ہی اراکین اسمبلی کو فلڈ ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی میں شامل کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ میں نے بھی اپنی کٹوتی کی گئی تنخواہ واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے میں یہ رقم اپنے حلقے میں خود ہی خرچ کرونگا۔  سائرہ بانو کا احتجاج رنگ لے آیا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سیلاب متاثرین کیلئے کٹوتی کی گئی تنخواہ انھیں واپس کردی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…