منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

تباہ کن سیلاب سے سندھ میں 100کلو میٹر چوڑی جھیل بن گئی، ناسا نے تصویر بھی جاری کردی

datetime 1  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی )پاکستان میں شدید بارشوں اور تباہ کُن سیلاب سے سندھ میں 100کلو میٹر چوڑی جھیل وجود میں آگئی۔امریکی میڈیا کے مطابق پاکستان میں شدید بارشوں اور تباہ کُن سیلاب سے صوبے سندھ میں 100کلو میٹر چوڑی جھیل بن گئی ہے۔

امریکا کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کی جانب سے سندھ میں بننے والی جھیل کی خلاسے تصویر لی گئی جسے اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کیا گیا ہے، تصویر میں سندھ میں بننے والی بڑی جھیل نمایاں ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق سیٹلائٹ سے لی گئی تصویر میں گہرا نیلا رنگ سیلابی جھیل کی نشاندہی کر رہا ہے جبکہ سیٹلائٹ تصاویر میں شدید بارشوں اور سیلاب سے سندھ کا بڑا حصہ ڈوبا نظر آ رہا ہے۔دوسری جانب پاک بحریہ کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جمعرات کو بھی جاری رہا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جوان سندھ کے مختلف علاقوں بشمول سانگھڑ، تحصیل مہر، سلطان کوٹ، شاہ بندر، کوڈاریو، دولت پور، چوھڑجمالی، سجاول اور ٹھٹھہ میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے سندھ کے ساتھ ساتھ امدادی کاروائیوں کا دائرہ کار پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے سیلاب زدہ علاقوں تک بھی بڑھا دیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جوان کشتیوں اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے متاثرین میں راشن بیگ، تیار کھانا، صاف پانی اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کی جارہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…