منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

رشی کپور اور عرفان خان کے حوالے سے متنازع ٹوئٹ پر بھارتی اداکار کمال راشد ممبئی سے گرفتار

datetime 31  اگست‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار کمال راشد خان کو آنجہانی بھارتی اداکاروں عرفان خان اور رشی کپور کے حوالے سے متنازع اور نامناسب ٹوئٹس کرنے کی وجہ سے ممبئی پولیس نے گرفتار کرلیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کمال راشد ’کے آر کے‘ کے نام سے مقبول اداکار کو ہیں،

پولیس نے کمال راشد کو متازع ٹوئٹ پوسٹ کرنے پر ممبئی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، رپورٹ کے مطابق کمال راشد ممبئی سے دبئی جارہے ہیں تھے۔ممبئی پولیس کے مطابق انہیں کل بوریولی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ کمال راشد کے خلاف 2020 میں تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی تھی جس میں دفعہ 153 (فساد پیدا کرنے کے ارادے سے اشتعال انگیزی کرنا) اور 500 (ہتک عزت کی سزا) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کو 2020 میں بولی وْڈ اداکاروں رشی کپور اور عرفان خان کے حوالے سے کی گئیں نازیبا ٹوئٹس کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، ان ٹوئٹس کو شدید عوامی ردعمل کے بعد اداکار کی جانب سے ڈیلیٹ کردیا گیا تھا۔انہوں نے ایک ٹوئٹ میں اداکار رشی کپور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ابھی نہ مریں کیونکہ کورونا وائرس کے بعد جلد شراب کی دکانیں کھلنے والی ہیں۔صرف یہی نہیں بلکہ اس کے بعد انہوں نے اپنی اگلی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کچھ دن قبل میں نے کہا تھا کہ کورونا کچھ بڑی شخصیات کی جانیں لیے بنا نہیں جائے گا، میں نے نام نہیں لیے تھے کیونکہ لوگ مجھ سے بدتمیزی کرتے لیکن میں جانتا ہوں کہ رشی اور عرفان مرنے والے ہیں اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ ان کے بعد کونسی بڑی شخصیت مرنے والی ہے۔یہ پہلا موقع یا آخری موقع نہیں کہ کمال راشد خان نے کوئی متنازع ٹوئٹ کی ہو بلکہ وہ اپنے کام سے زیادہ ایسی ہی متنازع ٹوئٹس کی وجہ سے میڈیا کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…