اتوار‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2026 

ملک بھر سے سیلابی پانی کی دریائے سندھ آمد کوٹری بیراج پر سطح بلند ہونے لگی

datetime 28  اگست‬‮  2022 |

حیدرآباد(این این آئی) ملک بھر سے سیلابی پانی کی دریائے سندھ میں آمد سے کوٹری بیراج پر سطح بلند ہونے لگی۔محکمہ آبپاشی نے بتایا کہ کوٹری بیراج سے 9لاکھ کیوسک پانی گذرنے کی گنجائش ہے ، کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 15 ہزار کیوسک تک پہنچ گئی،

ڈائون اسٹریم میں پانی کا اخراج 3 لاکھ 15 ہزار کیوسک سے زائد ہے۔کوٹری بیراج پر پانی سطح 72 فٹ تک پہنچ گئی، برساتی اور سیلابی پانی سے سندھ کے آبی ذخائر منچھر جھیل، درواٹ ڈیم، نئی گاج بھی اوور فلو ہوگئے۔منچھر جھیل سے بھی اضافی پانی کا دریائے سندھ میں اخراج شروع کردیا گیا، منچھرجھیل میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے پر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔جھیل میں پانی کی سطح 21 فٹ سے زائد تک پہنچ گئی، جامشورو میں قائم دڑوات ڈیم بھی اووفلو ہونے لگا۔محکمہ آبپاشی کے مطابق ڈیم میں گنجائش سے زائد پانی بھرجانے کے باعث اسپیل ویز کے ذریعے غیرمعمولی پانی کا اخراج جاری ہے، دڑوات ڈیم میں ایک لاکھ 20 ہزار ایکڑ فٹ سے زائد پانی کا ذخیرہ ہوچکا ہے۔محکمہ آبپاشی کے مطابق ایل بی او ڈی میں سانگھڑ، نوابشاہ، بدین، میرپورخاص سے نکاسی آب کا پانی داخل ہونے پر اوور فلو گئی، ایل بی او ڈی میں 13 ہزار کیوسک سے زائد پانی کا ریلا گزر رہا ہے، ایل بی او ڈی کی گنجائش 46 سو کیوسک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…