اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

مخیر حضرات سیلاب زدگان کی مدد کیلئے زکوةٰ پہلے ادا کر دیتے ہیںتو اسلام اس کی اجازت دیتا ہے ‘ طاہر اشرفی

datetime 28  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہسیلاب زدگان کی امداد کرنا ہم پر فرض اور واجب ہے،اگر مخیر حضرات زکو ة پہلے ادا کر دیتے تو اسلام اس کی اجازت دیتا ہے ،جو خود ساختہ مہنگائی کر رہے یہ دوزخ کا ایندھن بنا ر ہے ہیں،تمام سیاسی جماعتوں سے گزارش ہے کہ سیاست ہوتی رہے گی،

چوہدری خاندان پاکستان کی سیاست میں مفاہمت کے لئے آگے رہے ہیں ،اس صورتحال میں ڈاڑھی پگ اور ٹوپی والوں نے کردار ادا کیا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیلاب میں پورے کے پورے گائوں بہہ گئے ہیں ،انسانیت کا بڑا نقصان ہوا ہے ،ساری سیاسی اور مذہبی قیادت سے اپیل کرتے ہیں تمام سیاسی سرگرمیاں ختم کی جائیں ،سیلاب سے کوئی حکومت اکیلے نہیں نمٹ سکتی ، اس وقت قومی وحدت کی ضرورت ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی قومی مفادات کے لیے آگے آئیں،اگر سانحہ اے پی ایس سکول ہمیںایک کرسکتا ہے تو اتنا بڑا سانحہ ہمیںکیوں ایک نہیں کر سکتا۔انہوںنے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں انٹرنیشنل اداروں کو بھی کام کرنا ہو گا،پاکستان کی اس وقت جو صورت حال ہے ہر کوئی پریشانی میں ہے،اس آفت سے نکلنے کا حال قومی یکجہتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ ابھی بھی سیلابی ریلے ا رہے ہیں،تمام صوبوں کی حکومتوں کا اتنا بڑا امتحان ہے ، دنیا کو بھی ہمارا ساتھ دینا ہو گا،علاقوں کو تقسیم کیا جائے جو جہاں ضرورت ہے پہنچایا جائے ،ابھی تو ریلے آ رہے ہیں نقصان کا بعد میںپتہ چلے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سپہ سالار اوروزیر اعظم ہمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نظر آ رہے ہیں،ہمیں بطور انسانیت سب کی امداد کرنی ہو گی،تمام ممالک اور ادروں سے اپیل کرتا ہوں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اس وقت سیلاب زدگان کی امداد کرنا ہم پر فرض اور واجب ہے،اگر مخیر حضرات زکوة کو پہلے ادا کر دیتے ہیں تو

اس کی اسلام اجازت دیتا ہے ،جو خود ساختہ مہنگائی کر رہے یہ دوزخ کا ایندھن بنا رہے ہیں،حکومتی اداروں سے ایپل ان منافع خوروں کے خلاف ایکشن لے ،جو نفلی عمرہ کرنا چاہتا ہے وہ بھی پیسہ ان لوگوں کی امداد کے لئے دیں۔تمام سیاسی جماعتوں سے گزارش ہے کہ سیاست ہوتی رہے گی،

چوہدری خاندان پاکستان کی سیاست میں مفاہمت کے لئے آگے رہے ہیں ،اس صورتحال میں ڈاڑھی پگ اور ٹوپی والوں نے کردار ادا کیا ہے ،سب کو نظر آگیا ہے کہ افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…