اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

میانوالی میں 7 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا امکان آبادیاں خالی کرنے کیلئے اعلانات

datetime 28  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میانوالی ٗ چمن(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)میانوالی میں جناح بیراج پر اس وقت چار لاکھ 75 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے اور ہر 10 منٹ بعد پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔جناح بیراج سے سات لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے 47 موضع جات متاثر ہوسکتے ہیں۔ حکام کی جانب سے کچےکے تمام موضع جات کے مکینوں کو خطرے کے پیش نظر محفوظ

مقامات پر منتقل ہونے کے لیے اعلانات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ میانوالی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ریسکیو 1122کی ٹیمیں بھی کشتیوں سمیت کچے کے علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔دوسری جانب شمال مشرقی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کاسلسلہ تھم گیا تاہم پشین کے علاقے توبہ کاکڑی میں 2 ڈیم ٹوٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز کنٹرول کے مطابق پشین کے نشیبی علاقے سے دو افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ، تیسرے کی تلاش جاری رہی۔ادھر چمن کے پہاڑی علاقوں کی رابطہ سڑکیں تباہ ہونے سے کئی دیہات کا زمینی رابطہ شہر سے منقطع ہوگیا ہے۔لیویز کنٹرول کے مطابق توبہ اچکزئی میں گزشتہ شام کدنی کے 3 ڈیم ٹوٹنے کے بعد سیلابی صورتحال ہے ، توبہ اچکزئی میں دوبندی،کدنی، فراخی، اغبرگ، تاشرباط میں سینکڑوں ایکڑ پر باغات متاثر ہوئے جبکہ پل اور رابطہ سڑکیں بہہ جانے سے توبہ اچکزئی کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔لیویز کنٹرول کا بتانا ہے کہ کوئٹہ زیارت قومی شاہراہ پر 4 پل اور 7 مقامات پر سڑک بہہ گئیں جس سے ضلع زیارت کا ملک بھر سے 3 دن سے زمینی رابطہ منقطع ہے، یہی نہیں باب زیارت کیاطراف کئی دیہات کے درجنوں گھرسیلاب میں بہہ گئے ہیں ،زیارت کالج اور فٹبال اسٹیڈیم کو بھی نقصان پہنچا ہے۔لیویز کنٹرول کے مطابق درہ کوڑک کے پہاڑوں میں ریلوں نے پانی کے قدرتی ذخیرے تباہ کر دئیے ہیں، پرانا چمن، توزی اور دیگر دیہات میں پانی کے قدرتی چشمے اور کاریز سسٹم تباہ ہو گئے، کوئٹہ کراچی،کوئٹہ بولان، جیکب آباد قومی شاہراہ کئی مقامات پر بہہ جانے سے بند رہے جبکہ دھانا سر میں کوئٹہ ڈی آئی خان، فورٹ منرو میں کوئٹہ ڈی جی خان پر قومی شاہراہ بھی بند رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…