منگل‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2026 

پلیز سیلاب زدگان کی مدد کریں

datetime 28  اگست‬‮  2022
پاکستان میں 2010ء میں سپر سیلاب آیا تھا‘ اس میں دو کروڑ لوگ متاثر ہوئے تھے اور ملک میں ایمرجنسی ڈکلیئر کر کے ریلیف اور بحالی کے کام کیے گئے تھے‘ آپ کو یاد ہو گا اس دور میں عمران خان نے جیو کے ساتھ مل کر فنڈ ریزنگ کی تھی اور سیلاب متاثرین کے لیے چھ ارب روپے جمع کیے تھے‘ آج کا سیلاب 2010ء سے زیادہ خوف ناک اور بدترین ہے‘ یہ اب تک تین کروڑ لوگوں کو متاثر کر چکا ہے‘ بلوچستان بری طرح متاثر ہوا‘ صوبے کا ملک سے عملاً رابطہ ٹوٹ چکا ہے‘ پل‘ سڑکیں اور ریلوے لائنیں بہہ گئی ہیں‘ ہسپتال‘ سکول اور سرکاری دفاتر بھی تباہ ہو گئے ہیں‘ سندھ‘ جنوبی پنجاب اور کے پی میں بھی ایمرجنسی کی صورت حال ہے‘ آپ جس طرف دیکھیں آپ کو پانی کے سوا کچھ دکھائی نہیں دیتا‘ صوبائی حکومتوں کے اعصاب جواب دے چکے ہیں‘ دس دس لاکھ لوگوں کے لیے خیمہ بستیاں آباد کرنا‘ پانی میں پھنسے لوگوں کو نکالنا‘ انہیں خوراک‘ کپڑے‘ ادویات اور شیلٹر پہنچانا اور سیلاب کے بعد انہیں گھر بنا کر دینا آسان کام نہیں‘ یہ کام پوری قوم مل کر ہی کر سکتی ہے لہٰذا ہم سب کو آگے بڑھ کر سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہوگی لیکن سوال یہ ہے یہ مدد کیسے کی جائے اور کس کے ذریعے کی جائے؟ حکومت میں ظاہر ہے اتنی اہلیت‘ اتنی کیپسٹی نہیں لہٰذا یہ کام کون کرے گا؟ میں ملک میں چند اداروں کو جانتا ہوں‘ یہ لوگ پروفیشنل بھی ہیں‘ درد دل بھی رکھتے ہیں‘ ان کا سسٹم بھی ہے اور یہ میرے علم کے مطابق ایمان دار بھی ہیں چناں چہ میری درخواست ہے آپ اگر سیلاب زدگان کے لیے فنڈز اور ضرورت کی اشیاء دینا چاہتے ہیں تو آپ ان اداروں پر اعتماد کر سکتے ہیں۔میں سب سے پہلے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کا ذکر کروں گا‘ سیلانی ویلفیئر کی ٹیمیں بلوچستان کے علاقوں ڈیرہ مراد جمالی‘ نصیر آباد‘ صحبت پور‘ نوشکی‘ قلعہ عبدہ نواقیلی‘ کوئٹہ‘ بیلہ‘ لسبیلہ‘ اتھل اور خضدار‘ سندھ میں جامشورو‘ مٹیاری‘ ٹنڈوآدم‘ سانگھڑ‘ سکھر‘ پنوعاقل‘ لاڑکانہ‘ عمر کوٹ‘ ٹھٹھہ‘ شادی پلی‘ چھور‘ نیوچھور‘ سامارو‘ میرپور خاص‘ سکھر‘ لاڑکانہ‘ کوٹ ڈی جی‘ خیرپور‘ رانی پور‘ حیدرآباد اور پنجاب کے علاقے راجن پور‘ لیاقت پور اور فاضل پور کے دیہات میں سیلاب زدگان کی مدد کر رہی ہیں‘ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ متاثرین کو پکا ہوا کھانا‘ خشک راشن‘ طبی سہولیات‘ خیمے اور صاف پانی پہنچا رہا ہے‘ یہ لوگ روزانہ 60
ہزار لوگوں کو کھانا پہنچا رہے ہیں‘ میڈیکل کیمپس بھی لگائے جائے جا رہے ہیں۔سیلانی ویلفیئر کو مندرجہ ذیل اکاؤنٹ میں عطیات بھیجے جاسکتے ہیں۔ یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ‘اکائونٹ ٹائٹل‘ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ A/c No: 373-00-786 Swift Code: UNILPKKA, IBAN No: PK37UNIL0000093237300786 حبیب بینک لمیٹڈ‘اکائونٹ ٹائٹل‘ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ A/c No: 50107900261957 Swift Code: HABBPKKA029 IBAN No: PK48 HABB 005010107900261955 Branch Code: 5010 آن لائن عطیات بھیجنے کے لیے درج ذیل ویب سائٹ وزٹ کیجیے www.saylaniwelfare.com دوسرا ادارہ ریڈ فائونڈیشن ہے‘ یہ تعلیمی اداروں کی چین ہے‘ اس نے اپنے 390 سکول‘ چھ ہزار اساتذہ اور سوا لاکھ بچوں کو ریلیف پر لگا دیا ہے‘ سکولوں کے بچوں نے اپنی پاکٹ منی سے متاثرین کو خوراک‘ خیمے اور ترپال فراہم کرنا شروع کر دیے ہیں‘ فائونڈیشن نے ضرورت کی مختلف اشیاء کا پیکج بنایا ہے‘ آپ پانچ ہزار روپے ادا کر کے ایک خاندان کو راشن پیکٹ‘ 20 ہزار روپے سے خیمہ اور اڑھائی ہزار روپے سے متاثرین کو ایک ترپال عطیہ کر سکتے ہیں‘ فائونڈیشن کے اکائونٹس کی تفصیل درج ذیل ہے۔ فیصل بینک‘اکائونٹ ٹائٹل: READ FOUNDATION اکائونٹ نمبر3048308900031361: انٹرنیشنل بینک اکائونٹ نمبرPK21FAYS3048308900031361 : سوفٹ کوڈ: FAYSPKKA‘بینک برانچ : گرائونڈ فلور‘ گرینڈ جور پلازہ‘ مین کری روڈ ‘ اسلام آباد میزان بینک‘اکائونٹ ٹائٹل: READ FOUNDATION اکائونٹ نمبر:0 3 0 3 0 1 0 0 2 3 5 7 8 8 انٹرنیشنل بینک اکائونٹ نمبرPK57MEZN0003030100235788: سوفٹ کوڈ: MEZNPKKA ‘بینک برانچ: F-7مرکز‘ جناح سپر مارکیٹ ، اسلام آباد رابطہ نمبرز: موبائل نمبر:+92 (0) 314 5025 767 ‘واٹس ایپ : +92 (0) 334 9272 523 ای میل ایڈریس: [email protected]‘ویب سائٹ: www.readfoundation.org تیسرا ادارہ الخدمت فائونڈیشن ہے‘ اس کانیٹ ورک بھی پورے ملک میں موجود ہے‘ فائونڈیشن کی سیکڑوں ٹیمیں اس وقت آزاد کشمیر‘ کے پی‘ جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں کام کر رہی ہیں‘ امریکا میں ان کے روح رواں عبدالشکور صاحب متاثرین کے لیے فنڈ جمع کر رہے ہیں ‘ اوورسیز پاکستانی بالخصوص امریکا میں موجود پاکستانی درج ذیل اکائونٹس میں عطیات جمع کرا کر اپنے بھائیوں اور بہنوں کی مدد کر سکتے ہیں۔ Aghosh Alkhidmat, Donate in USA. Non profit tax exempt charity registered in USA working in collaboration with Alkhidmat Pakistan, Tax Exempt ID 83-4024728 Bank Information TD Bank Account 4365690316 Routing 031201360 Paypal link (Give Purpose ..Donation..) https://paypal.me/aghoshorphan?country.x=US&locale.x=en_US Venmo code: @aghosh-orphan Contact: Shakur Alam (732) 325-5160 Address:25 Vanderveer RdFreehold NJ 07728 Email: [email protected], [email protected] چوتھا اہم ادارہ ڈاکٹر امجد ثاقب کی بین الاقوامی تنظیم ’’اخوت‘‘ ہے‘ ڈاکٹر امجد ثاقب پاکستان کے ڈاکٹر یونس اور اخوت اس ملک کا گرمین بینک ہے‘ یہ اب تک لاکھوں لوگوں کو اپنے قدموں پر کھڑا کر چکا ہے‘ اخوت کے کالج میں اس وقت پورے ملک کے طالب علم پڑھ رہے ہیں‘ یہ طالب علم اپنے اپنے علاقوں کے متاثرین کی فہرستیں بنا رہے ہیں اور جہاں جہاں ممکن ہے اخوت وہاں راشن بیگز‘ خیمے‘ ادویات اور کپڑے بھجوا رہی ہے اور جہاں راستے بند ہیں وہاں یہ تنظیم جاز کیش کے ذریعے چار پانچ ہزار روپے بھجوا رہی ہے تاکہ متاثرہ خاندان اپنے لیے کھانے پینے کا بندوبست کر سکیں‘ اخوت سیلاب کے بعد متاثرین کو گھروں کی تعمیر اور مرمت کے لیے بلاسود قرضے بھی فراہم کرے گی‘ آپ درج ذیل نمبرز پر آنکھیں بند کر کے اخوت کو بھی امدادی رقم بھجوا سکتے ہیں۔ Account Title: Akhuwat (Awami Pool), Meezan Bank, College Road Branch, Lahore, 0222-0100172932 Account No: IBAN:PK35MEZN0002220100172932, Swift Code: MEZNPKKA Account Title: Akhuwat (Zakat) Account Title: 0222-0104223348 IBAN: PK95MEZN0002220104223348, Swift Code: MEZNPKKA Meezan Bank, College Road Branch, Lahore. ہم اور آپ اللہ تعالیٰ کے خصوصی کرم کی نشانی ہیں‘ اللہ نے ہمیں مصیبتوں سے بھی محفوظ رکھا ہوا ہے اور اس نے ہمیں مدد مانگنے کی بجائے مدد دینے کے قابل بنایا ہے لہٰذا اللہ کا شکر ادا کریں اور اللہ کے دیے ہوئے میں سے مصیبت زدگان کو ان کا حق ادا کریں۔  

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذاکرات کی اندرونی کہانی


پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…