جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

خورشید شاہ کے بیٹے کو بارش متاثرین نے گھیر لیا

datetime 27  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر،اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خورشید شاہ کے صاحبزادے زیرک شاہ نے بارش سے متاثرہ علاقے بچل شاہ کا دورہ کیا تو اس موقع پر مقامی افراد نے ان کو روک لیا۔لوگ ویڈیو بناتے رہے اور ان سے سوالات کرتے رہے کہ جب سب ڈوب گیا تو یہاں کیوں آئے ہیں۔

زیرک شاہ نے جواب دیا کہ ہم یہاں آپ کے مسائل کے لیے اپنی یوسی چھوڑ کر آئے ہیں۔لوگوں نے کہا کہ یہاں پانی کی نکاسی کا پمپ 10منٹ چل کر بند ہو جاتا ہے، آپ دوبارہ بڑے الیکشن کی وجہ سے آرہے ہیں نا یہاں۔زیرک شاہ بچل شاہ کا دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس چلے گئے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ پاکستان میں 190فیصد بارشیں ہوئیں ، ایک ہزارسے زیادہ اموات ہوئیں،پکی عمارتیں سیلاب میں بہہ گئیں ، مویشی اور املاک کو نقصان پہنچا ،وزیراعظم نے پندرہ ارب روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے ،سیلاب زدگان کومخیرحضرات کی معاونت کی ضرورت ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان میں اس طرح کاسیلاب پہلے کبھی نہیں آیا،پاکستان میں190فیصدزیادہ بارشیں ہوئیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ بلوچستان میں400فیصدزیادہ بارشیں ہوئیں،سندھ کابہت زیادہ علاقہ سیلاب سے متاثرہواہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ لوگوں کے مویشی،املاک کوشدیدنقصان پہنچاہے،سوات،مینگورہ اوردیگرعلاقوں میں پکی عمارتیں بھی بہہ گئی ہیں،وزیراعظم نے سندھ کیلئے15ارب روپے کی امدادکااعلان کیاہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ سیلاب زدگان کومخیرحضرات کی معاونت کی ضرورت ہے،اوورسیزپاکستانی بھی سیلاب زدگان کی مددمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…