اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شین واٹسن کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں دو پاکستانی کھلاڑی شامل

datetime 24  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا کے عظیم کرکٹر شین واٹسن نے اپنی طرف سے بنائی گئی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹاپ فائیو لسٹ میں دو پاکستانی کرکٹر بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو شامل کرلیا۔شین واٹسن کے مطابق اگر انہیں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی الیون کے انتخاب کا قابل رشک کام دیا جائے

تو ان کی ٹاپ فائیو لسٹ میں بابراعظم (پاکستان)، سوریہ کمار یادو(انڈیا)، ڈیوڈ وارنر(آسٹریلیا)، جوز بٹلر(انگلینڈ) اور شاہین آفریدی (پاکستان) شامل ہوں گے۔آئی سی سی ریویو کی تازہ ترین قسط پر بات کرتے ہوئے واٹسن سے میزبان سنجنا گنیسن نے کہا کہ وہ پہلے پانچ کھلاڑیوں کا انتخاب کریں جنہیں وہ آسٹریلیا میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی الیون میں دیکھنا چاہتے ہیں۔واٹسن نے جواب میں کہا کہ وہ سب سے پہلے بابر اعظم کو منتخب کریں گے کیونکہ وہ پوری دنیا میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بہترین بلے باز ہے۔ وہ دنیا کے بہترین بولروں کے سامنے شاندار طریقے سے تیز تر رنز لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بابراعظم کی بیٹنگ ٹیکنیکس آسٹریلیا کی پچز کیلئے بہترین ہیں۔شاہین آفریدی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے واٹسن کا کہنا تھا کہ آفریدی کی وکٹ لینے کی صلاحیت بہت اسپیشل ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…