جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

نواز الدین صدیقی کی نئی فلم ’ہڈی‘ کا دھماکے دار پوسٹر جاری

datetime 24  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی وڈ کے وراسٹائل اداکار پہلے پوسٹر میں ایک عورت کے لباس میں جلوہ گر ہیں۔’ہڈی‘ اکشت اجے شرما کی ہدایتکاری میں بننے والا ایک ڈرامہ ہے جسے اکشت اجے شرما اور آدمیہ بھلا نے مشترکہ طور پر لکھا ہے۔

نواز الدین صدیقی فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ ’ہڈی‘ کے پہلے موشن پوسٹر میں انہیں کبھی نہ دیکھے گئے کردار میں دکھایا گیا ہے۔نواز الدین صدیقی کی ایک عورت کے لباس میں پہلی جھلک نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا اوروہ توقع کررہے ہیں کہ فلم میں بھرپور انٹرٹینمنٹ ہوگی۔مصنف اور ہدایت کار اکشت اجے شرما نے کہا ہے کہ ’ہڈی‘ مجھے نواز الدین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ ہماری ٹیم امید کر رہی ہے کہ فلم کا پوسٹر شائقین کی دلچسپی کو بڑھائے گا، ہم انٹرٹینمنٹ کی ایک نئی دنیا کی گہرائی میں غوطہ لگانے کے لئے پرجوش ہیں۔اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ میں نے مختلف دلچسپ کردار کیے ہیں لیکن ’ہڈی‘ ایک منفرد اور خاص کردار بننے جا رہا ہے کیونکہ ایسا کردار میں نے پہلے کبھی نہیں کیا ہے۔فلم 2023 میں ریلیز ہونے والی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…