جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

سارہ علی خان کا پاکستانی ڈیزائنر کے خوبصورت جوڑے میں فوٹو شوٹ

datetime 24  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ انڈسٹری کی اْبھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان نے مشہور پاکستانی ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کے ڈیزائن کیے ہوئے جوڑے میں ایک برطانوی میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروایا ہے۔محسن نوید رانجھا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر

سارہ علی خان کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔سارہ علی خان اس تصویر میں محسن نوید رانجھا کا ڈیزائن کیا ہوا برائیڈل ڈریس پہنے بہت دلکش نظرآرہی ہیں۔اْنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بالی ووڈ کی نواب زادی نے ہمارا جوڑا پہن کر میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروایا ہے اور اپنی شاہانہ دلکشی سے مسرور کیا ہے۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ پہلے سارہ علی خان کی محسن نوید رانجھا کے ساتھ لندن میں ہونے والی ملاقات کے دوران لی گئی تصاویر میڈیاکی توجہ کا مرکز بنی تھیں۔ان تصاویر میں محسن نوید رانجھا نیلے رنگ کی ٹی شرٹ اور جینز جبکہ سارہ علی خان سفید رنگ کے ٹینک ٹاپ اور گلابی رنگ کی ٹریک پینٹ پہنے نظر آرہی ہیں۔یہ تصاویر سامنے آتے ہی مداحوں نے دونوں معروف شخصیات کے درمیان مستقبل میں شراکت داری ہونے کے امکانات کے بارے میں سرگوشیاں کرنا شروع کردی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…