پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

عالیہ بھٹ کا ’نیپو کڈ‘ کے نام پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

datetime 24  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے ’’نیپو کڈ‘ ‘کے نام سے تنقید پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ مجھے پسند نہیں کرتے وہ مجھے نہ دیکھیں۔اپنی بہترین اداکاری کے لئے مشہور اداکارہ کو اکثر بھٹ خاندان کی رکن ہونے کی

وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انہیں صارفین ’نیپو کڈ‘ کے طور پر مخاطب کرتے ہیں۔عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’’برہماسترا‘‘ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ایک نیوز پورٹل سے گفتگو میں عالیہ نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کرینہ کپور کا تاریخی جملہ دہرایا ’اگر آپ مجھے پسند نہیں کرتے تو مجھے نہ دیکھیں‘۔ اداکاری نے جملہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ بھی کیا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’میں زبانی طور پر اپنا دفاع نہیں کر سکتی۔ اور اگر آپ مجھے پسند نہیں کرتے تو مجھے نہ دیکھیں۔ یہ تنقید میری برداشت سے باہر ہے اور جو چیز برداشت سے باہر ہوجائے میں اْس کے بارے میں کچھ نہیں کرسکتی۔عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ہمیشہ کچھ نہ کچھ کہنا ہوتا ہے. امید ہے کہ میں اپنی فلموں سے یہ بات ثابت کروں گی کہ میں دراصل اس مقام کے قابل ہوں جو میں نے اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے حاصل کیا ہے۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…