اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مون سون کا خوفناک سپیل شروع ہونے والا ہے ،ملک بھر میں الرٹ جاری کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق آج بدھ کے روز موسلادھار بارش کے باعث کراچی، حیدر آباد، ٹنڈو جام، ٹھٹہ، بدین، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد،دادو، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ،جیکب آباد اور سکھر میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق
ملک بھرسمیت 24سے 26اگست کے دوران قلعہ سیف اللہ ،کوئٹہ، زیارت، ہرنائی، پشین، لورالائی ،بارکھان،کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی،موسی خیل، ژوب، شیرانی، سبی ،نصیر آباد، بولان، آواران،قلات،خضدار،لسبیلااور ڈیرہ غازی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔ 24اور25اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی/ اسلام آباد، بہاولپور،ملتان، لاہوراورگوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے ۔ • 24سے 26اگست کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی/ اسلام آباد ،ایبٹ آباد،مانسہرہ، دیر ،کرک،بنوں، لکی مروت اورکشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ اس دوران کشمیر،خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں،گلیات ، مری ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔ مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کریں اور سفر کے دوران محتاط رہیں ۔رپورٹ کے مطابق آج بدھ کے روز سندھ، شمال /مشرقی بلوچستان ، خیبرپختونخوا ، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران مشرقی بلوچستان، سندھ، جنوبی خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں پرموسلادھار بارش کی توقع ہے ۔
جمعرات کے روز شمال /مشرقی بلوچستان ، خیبرپختونخوا ، پنجاب،سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب ،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں پرموسلادھار بارش کی توقع ہے ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ، پنجاب ،کشمیر، بالائی خیبرپختو نخوا، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے ۔
بارشوں کا یہ نیا سلسلہ 26 اگست تک جاری رہے گا ۔ بارشوں کے باعث ندی نالوں اور دریاوں میں سیلاب طغیانی کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان ہے ۔بارشوں کا نیا سسٹم بھارت سے پاکستان میں داخل ہوگیا ہے ۔
صوبے میں آج رات سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے ۔ 26اگست تک مزید بارشیں ہونگی ۔پی ڈٰ ایم اے کے مطابق بارشوں سے ندی نالوں اور دریاوں میں سیلاب طغیانی کا خطرہ ہے ۔پہاڑوں علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوسکتی ہے ۔ بارشوں کے نقصانات سے بچنے کیلئے اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردیئے ہیں ۔
سیاح بالائی علاقوں کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ دریاوں کی مانیٹرنگ پر نظر رکھی جائے ۔اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ سیلاب نے جو تباہی مچائی ہوئی ہے
بحیثیت قوم ہم توبہ استغفار اور اللہ سے رجوع کریں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک بھر میں سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے محمد یوسف نے قران مجید اور حدیث مبارکہ کو بطور حوالہ شیئر کیا۔