جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

ملکی تاریخ میں کئی سیاستدانوں کو اعلی عدلیہ نے توہین عدالت پر کیا سزائیں سنائیں گئیں ، تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 23  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ملکی تاریخ میں کئی سیاستدانوں کو اعلی عدلیہ نے توہین عدالت پر سزائیں سنائیں، یوسف رضا گیلانی کو عدالت کا حکم نہ ماننے پر وزارت عظمی سے ہاتھ دھونا پڑے۔رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن)کے دو وزرا ء اور ایک سینیٹر کو ججوں کے خلاف شعلہ بیانی مہنگی پڑی،

چھ ارکان اسمبلی اور ایک کارکن نے سپریم کورٹ حملہ کیس میں قید اور نااہلی کی سزا بھگتی۔تین وزرائے اعظم اور ایک سابق آرمی چیف توہین عدالت کیسز میں بری بھی ہوئے جبکہ دانیال عزیز، طلال چوہدری اور سینیٹر نہال ہاشمی کو سزا بھگتنا پڑی۔پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی ملکی تاریخ کے واحد وزیراعظم ہیں جن کو توہین عدالت پر سزا بھگتنا پڑی، سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر ان کی سزا تو عدالت کی برخاستگی تک بمشکل ایک منٹ تھی مگر اس کے نتیجے میں وہ وزیراعظم کے اعلی ترین منصب سے محروم ہو گئے۔توہین عدالت پر ایک وزیراعظم، دو وزراء ، ایک سینیٹر اور چھ ارکان اسمبلی کی عوامی عہدوں سے چھٹی ہو چکی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے دو وزرا ء دانیال عزیز اور طلال چوہدری کو ججوں کیخلاف بیان بازی پر عدالت کی برخاستگی تک قید اور پانچ سال نااہلی کی سزا ہوئی۔سینیٹر نہال ہاشمی کو بھی اسی جرم میں ایک ماہ قید ، 50 ہزار جرمانہ ہوا ، پانچ برس کیلئے نااہل بھی قرار دیدیا گیا۔سپریم کورٹ حملہ کیس میں (ن)لیگ کے ارکان اسمبلی چوہدری تنویر ، سردار نسیم ، اختر محمود ایڈووکیٹ ، طارق عزیز ، میاں منیر ، اختر رسول اور ایک کارکن شہباز گوشی کو ایک ایک ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہوئی۔ملکی تاریخ کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف فیصل آباد کے گھنٹہ گھر چوک میں ایک تقریر پر توہین عدالت کی کارروائی ہوئی۔ میاں نوازشریف کے خلاف اپنے دوسرے دور میں توہین عدالت کی فرد جرم لگی۔عمران خان وزیراعظم بننے سے پہلے توہین عدالت کی کارروائی کا سامنا کر چکے ہیں، سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ پر بھی اسی الزام میں کیس چلا، تاہم یہ سبھی خوش قسمت رہے کہ باعزت بری ہو گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…