لاہور( این این آئی)ایفل انڈسٹریز نے روڈ پرنس موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ انڈسٹریز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آر پی 125سی سی، آر پی 70 سی سی، آر پی 100 سی سی، آر پی 110 سی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں روڈ پرنس آر پی 70 سی سی، آر پی 100 سی سی، آرپی 110 سی سی اور آر پی 125 کی قیمتوں میں 5 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، روڈ پرنس کی قیمتیں بڑھنے سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ دیگر کمپنیاں بھی اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتیں بڑھائیں گی۔