جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

قائمہ کمیٹی کا اجلاس: پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر چیئرمین اوگرا کی وضاحتیں

datetime 23  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں چیئرمین اوگرا سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر سخت سوالات کیے گئے جس میں چیئرمین نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر وضاحتیں دیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس چیئرمین سینیٹر عبدالقادر کی زیرصدارت ہوا

جس میں چیئرمین اوگرا سمیت پیٹرولیم ڈویژن کے حکام شریک ہوئے جبکہ کمیٹی نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر چیئرمین اوگرا سے سخت سوالات کیے۔اجلاس کے دوران کمیٹی کے رکن فدا محمد نے سوال کیا کہ دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات سستی اور پاکستان میں مہنگی ہورہی ہیں، اس کی وجہ کیا ہے؟ اس پر چیئرمین اوگرا مسرور خان نے بتایا کہ اوگرا پی ایس او سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدی قیمت کی بنیاد پرقیمتوں پر ورکنگ کرتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کسی ایک روز کی خام تیل کی قیمت پر نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ اوگرا اپنے صارفین کا مکمل تحفظ کرتا ہے اور اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین میں اپنیطور پر ایک پیسہ اوپرنیچے نہیں کرسکتا۔چیئرمین اوگرا نے بتایا کہ پاکستان ضرورت کا 70 فیصد پیٹرول درآمد کرتا ہے اور 30 فیصد پیٹرول مقامی ریفائنریز بناتی ہیں، پاکستان میں 50 فیصدڈیزل درآمد ہوتا ہے اور 50 فیصد مقامی ریفائنریاں بناتی ہیں۔اس موقع پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ نہیں لگتا حکومت پیٹرولیم مصنوعات سستی کرپائے گی، آئی ایم ایف کو بجٹ میں 750ارب روپے پیٹرولیم سے بتائے گئیہیں، ابھی تو آگیجاکرحکومت کوپیٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی بھی لگاناہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…