کراچی (این این آئی)معروف میزبان تابش ہاشمی نے سیاست میں آنے کا اعلان کر دیاتابش ہاشمی نے حال ہی میں ڈیجیٹل میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کیرئیر کے آغاز سمیت مختلف نجی اداروں کو جوائن کرنے اور چھوڑنے کی وجوہات بتائیں۔تابش ہاشمی نے کہا کہ ناظرین کی بہت بڑی تعداد ٹی وی دیکھتی ہے، میں نے مقصد بنا لیا ہے کہ مجھے اگلے 3 ، 4 سالوں میں زیادہ سے زیادہ عوام کی حمایت چاہیے کیونکہ میں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تابش ہاشمی کے مطابق میں صرف ذہن بناتا ہوں باقی اللہ اس کو مکمل کرتا ہے اور مجھ میں اسکلز اتنی ہیں کہ میں کسی بھی جگہ 3سے 4سال سے زیادہ نہیں ٹھہرتا۔میزبان تابش ہاشمی نے اپنے انٹرویو میں نوجوانوں کو بھی خود کو چیلنجز دینے کی ہدایت کی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں