جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

سڑک پر ہدایات اور معلومات دکھانے والی سمارٹ ہیڈلائٹ متعارف

datetime 22  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشی گن(این این آئی) ایک محتاط اندازے کے مطابق رات کی تاریکی میں ہیڈ لائٹ کی روشنی ہونے کے باوجود 40 فیصد حادثات ہوتے ہیں جن کی وجہ معلومات کا نہ ہونا ہے۔ اس ضمن میں فورڈ کمپنی نے اسمارٹ ہیڈلائٹس کی آزمائش شروع کی ہے جو بدلتی کیفیات کے تحت ہدایات اور معلومات سڑک پر ڈالے گی جسے پڑھ کر سوار آسانی سے ان پر عمل کرسکے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فی الحال اسے بہت سی سڑکوں پر آزمایا جارہا ہے جو اندھیرے میں رفتار کی حد کے سائن بورڈ نظر انداز ہونے کی صورت میں اسے روڈ پر ہی دکھا دیتی ہے۔ اسی طرح مثر انداز میں آگے آنے والے خطرناک موڑ سے بھی خبردار کرتی یا پھر بارش کا برف بار کا عندیہ بھی دے سکتی ہے۔اس ٹیکنالوجی سے ایک تو ڈرائیور اپنی توجہ روڈ پر ہی مرکوز رکھے گا اور دوسری جانب برف سے بھرے روڈ یا کسی دھند وغیرہ سے بھی خبردار کرے گا۔ اس کے علاوہ ضرورت پر ہیڈلائٹس تنگ جگہوں پر گاڑی کی چوڑائی سے بھی خبردار کرسکے گا تاکہ اسے تنگ پارکنگ یا چھوٹے روڈ پر آسانی سے چلایا جاسکے۔اگر روڈ پر زیبرہ کراسنگ یا دیگر معلومات دھندلا چکی ہے تو ہیڈلائٹ انہں بھی واضح کرکے روڈ پر ڈسپلے کردیتی ہیں جس سے سائیکل پر آنے والے افراد کے لیے حدود چھوڑنا آسان ہوجائے گا۔ یعنی فورڈ گاڑی کی ہیڈلائٹ روڈ کے پروجیکٹر کا کام کرے گی جس میں ایک عمدہ سافٹ ویئر بھی استعمال کیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق رات کے وقت سفر کرنے والے ڈرائیوروں کی الجھن دور کرنے کے لیے اسے بطورِ خاص ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس طرح ضروری معلومات سڑک سے نظر ہٹائے بغیر خود سڑک پر ہی ظاہر ہونے لگیں گی۔فورڈ کمپنی کے مطابق اگر آپ کار 90 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلا رہے ہیں تو یہ ایک سیکنڈ میں 25 میٹر کا سفر طے کرتی ہے اور یوں کار اسکرین دس میٹر یا اس سے زائد کے لیے اوجھل ہوجاتا ہے۔ اس طرح تنگ زاویوں والے موڑ سے نگاہ چوک سکتی ہے اور کوئی حادثہ بھی ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…