بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کو جتوانا ہے،80سالہ بزرگ وہیل چیئر پر ووٹ ڈالنے پہنچ گئے

datetime 21  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ، این این آئی)کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے245 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں 80 سال کے بزرگ نے عمران خان (پی ٹی آئی) کو جتوانے کے لئے وہیل چیئر پر پولنگ اسٹیشن آ کر اپناووٹ کاسٹ کیا۔مذکورہ بزرگ شہری

بیٹے کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کرنے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج محمود آباد پہنچے تھے۔واضح رہے کہ اب تک غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار واضح برتری سے کامیاب ہو رہے ہیں، یہ نشست ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی جس پر آج الیکشن ہوئے اور اب تک تحریک انصاف کے امیدوار کا پلڑا بھاری ہے۔ دوسری جانب کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 143 میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے بعد پولنگ روک دی گئی تھی تاہم بعد میں ووٹنگ دوبارہ شروع ہوگئی جبکہ پولنگ کے وقت میں بھی اضافہ کر دیا گیا تھا۔پولنگ اسٹیشن نمبر 143 میں اس وقت بے نظمی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا جب سیاسی جماعتوں کی جانب سے فارم 45 پر پہلے سے دستخط کرانے کا الزام عائد کیا گیا۔پی ٹی آئی نے مذکورہ پولنگ اسٹیشن میں پولنگ روکنے کا مطالبہ کر دیا جس کے بعد پی ٹی آئی کارکن وہاں پہنچ گئے، صورتِ حال کشیدہ ہونے پر پولیس کی نفری بھی طلب کر لی گئی۔سولجر بازار کے پولنگ اسٹیشن نمبر 143 میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے بعد پولنگ رکوا دی گئی تاہم بعد میں حکام کی جانب سے گفتگو کے بعد وہاں پولنگ کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا۔اس حوالے سے ڈی آر او علی اصغر سیال نے میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے پریزائیڈنگ افسر کو تبدیل کیا ہے، جو وقت خراب ہوا ہے، اس کے بدلے مزید وقت دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پریزائیڈنگ افسر نے جو فارم ہمیں دیا اس پر دستخط نہیں تھے، فارم 45 پر دستخط کے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ڈی آر او علی اصغر سیال نے کہاکہ سولجر بازار کے پولنگ اسٹیشن نمبر 143 پر پولنگ کے وقت میں 1 گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پولنگ مقررہ وقت 5 بجے کے بجائے 6 بجے تک جاری رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…