پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

ٹیکسٹ بک بورڈ نے ایف اے کے سلیبس سے سیرت النبی ؐ کا سبق نکال دیا، علما سراپا احتجاج

datetime 21  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(این این آئی) ٹیکسٹ بک بورڈ نے ایف اے کے سلیبس سے سیرت النبی ؐ کا سبق نکال دیا،ریاست بھر کے علما سراپا احتجاج،وزیراعظم آزادکشمیر سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق آزادجموں وکشمیر

ٹیکسٹ بک بورڈ نے نیا تعلیمی سلیبس تشکیل دے کر مارکیٹ بھیج دیا ہے،نئے سلیبس کی قیمتیں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سے دوگنی ہونے کے علاوہ انتہائی غیر معیاری اسباق شامل کر کے نئی نسل کو گمراہ کرنے کی ٹھان لی،سال اول اردو میں سے سالہا سال سے رائج سیرت النبیؐ کا سبق بھی نکال دیا گیا اور غیر متعلقہ اور غیر معیاری مضامین شامل کر دیے گئے جس پر ریاست بھر کے علما سراپا احتجاج ہیں،سول سوسائٹی اور علما کرام نے وزیراعظم سے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے،قبل ازیں سال اول میں پہلا سبق اسوہ حسنہ کے نام سے شامل تھا جس کے مصنف سید سلیمان ندوی تھے،لیکن اب نئے سلیبس میں اسوہ حسنہ کے بجائے سر سید احمد خان کو شامل کیا گیا،اس انتہائی اقدام پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔  آزادجموں وکشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ نے نیا تعلیمی سلیبس تشکیل دے کر مارکیٹ بھیج دیا ہے،نئے سلیبس کی قیمتیں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سے دوگنی ہونے کے علاوہ انتہائی غیر معیاری اسباق شامل کر کے نئی نسل کو گمراہ کرنے کی ٹھان لی

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…