جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کی گرفتاری اور دیگر آپشنز پر غور، حکام نے سر جوڑ لئے

datetime 21  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مزید کارروائی کے معاملہ پر اعلیٰ سرکاری حلقوں اور حکمران ا تحاد نے سر جوڑ لئے۔ اس سلسلے میں وزارت داخلہ میں دوبار اہم اجلاس ہوا ہے۔ جس میں وزارت داخلہ، وزارت قانون

اور اعلیٰ پولیس افسران شریک ہوئے، اجلاس میں عمران خان کے خلاف کارروائی کے لئے گرفتاری سمیت مختلف آپشنز پر غورکیا گیا، زرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ایڈووکیٹ جنرل اور وزارت قانون سے دو آپشنز پر رائے مانگی کہ عمران خان پر الگ سے مقدمہ درج ہو گا یا شہباز گل کیس کا حصہ بنایا جائے،ایڈووکیٹ جنرل اور وزارت قانون کی رائے کے بعد فائنل فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق ایک واقعے کی دو ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتی۔اس موقع پر یہ بھی بتایا گیا کہ شہباز گل کے حق میں نکالی گئی ریلی دفعہ 144 کی خلاف ورزی بھی تھی۔علاوہ ازیں ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کی گرفتاری کے موضوع پر وزیر اعظم شہباز شریف،عطا اللہ تارڑ اور دیگر اتحادی رہنماوں سے بھی مشورہ کیا ہے۔ عمران خان کے خلاف مزید کارروائی کے معاملہ پر اعلیٰ سرکاری حلقوں اور حکمران ا تحاد نے سر جوڑ لئے۔ اس سلسلے میں وزارت داخلہ میں دوبار اہم اجلاس ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…