اسلام آباد (آن لائن)عراقی شہر کربلا کے قریب لینڈ سلائیڈنگ ، کئی افراد ملبے تلے دب گئے ۔ ریسکیو ;200;پریشن کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے ہوئے 3 بچوں سمیت 8 افراد کو نکال لیا ۔
عراقی محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملبے تلے اب بھی 6 سے 8 افراد کے دبےہونے کا امکان ہے، ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ محکمہ شہری دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ کربلا کے قریب ایک مزار
’’قطار الامام علی‘‘ کے مقام پر پیش ;200;یا ۔ ترجمان کے مطابق لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے ریت اور پتھر مزار کے اوپر گرے جس کے باعث مزارکا 30 فیصد حصہ منہدم ہو گیا
اور لوگ ملبے تلے دب گئے ۔ لینڈ سلائیڈنگ کے مقام سے ریسکیو کیے گئے افراد کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، اسپتال ذراءع کے مطابق ملبے سے نکالے جانے والے افراد کی حالت بہتر ہے ۔