اسلام آباد (نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ٹربیونل کا تفصیلی فیصلہ ملتے ہی صدیق بلوچ کی رکنیت کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا ۔صدیق بلوچ اگرسپریم کورٹ سے رجوع نہیں کرتے تو 60روز میں الیکشن کرانے کے پابند ہیں ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق حلقہ این اے 154 سے متعلق الیکشن ٹربیونل کاتفصیلی فیصلہ موصول ہوتے ہی صدیق بلوچ کی رکنیت کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا ،الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق صدیق بلوچ کو سپریم کو رٹ سے رجوع کرنے کا حق حاصل ہے ۔ اور سپریم کورٹ سے سٹے آرڈر حاصل کر کے صدیق بلوچ اپنی رکنیت بچاسکتے ہیں،صدیق بلوچ اگرسپریم کورٹ سے رجوع نہیں کرتے تو الیکشن کمیشن 60روز میں الیکشن کرانے کا پابند ہے ۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق اس سے قبل تحریک انصاف کے رائے حسن نواز ،غلام سرورخان اور قیصر جمال بھی ٹربیونل کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ سے حکم امتناع پر ہیں ۔