لاہور( این این آئی )بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے صارفین کو چکرا کر رکھ دیا،رواں ماہ بجلی کے بلوں کی اصل قیمت سے دوگنابل موصول ہوئے ہیں ۔
لاہور کے صارف کا 1003 یونٹس کا بل 50ہزار سے تجاوز کر گیا،اس بل میں فی یونٹ قیمت پچاس روپے کی ملک کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی ہے ۔بجلی بل کی اصل قیمت پچیس ہزار اور پچیس ہزار روپے کے اضافی ٹیکسز ڈالے گئے ہیں۔
صارف کے بل میں اس وقت 17 قسم کے اضافی ٹیکس عائد ہیں۔ انرجی ماہر ندیم چوہدری نے کہا کہ تمام اضافی ٹیکس ناجائز جگا ٹیکس کے مترادف ہیں ،
وزارت پاور ڈسکوز کی کارکردگی بہتر اور سرکلر ڈیٹ کو ختم نہیں کر سکی ، آسان ترین راستہ تلاش کر لیا گیا ہے کہ ناجائز ٹیکس لگاتے جائیں،
یہ صارفین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،بجلی چوری بڑھنے کی اصل وجہ یہی ناجائز ٹیکس ہیں ،صارف اصل بل نہیں دے سکت
ا ٹیکس کیسے ادا کرے ۔یہ ٹیکس عدالت میں چیلنج کیے جائیں گے ،سپریم کورٹ کو بنیادی حقوق خلاف ورزی کا ازخود نوٹس لینا چاہیے ۔