پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پولیس اسد عمر کے گھر پہنچ گئی

datetime 19  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیس پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے گھر پہنچ گئی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ’’کچھ دیر پہلے پولیس موبائل میرے گھر آئی اور ساتھ کام کرنے والوں سے پوچھا کے اسد عمر یہاں رہتے ہیں۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ’’ دیکھتے ہیں ان کاکیا ارادہ ہے ۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ اور رانا مشہود سمیت 12 لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی اجازت کے لیے مجسٹریٹ کو درخواست جمع کرائی گئی تھی۔پولیس نے درخواست میں عطا تارڑ، رانا مشہود، اویس لغاری اور سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری مانگے تھے۔مجسٹریٹ کو جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں، ملزمان دانستہ طور پر پیش نہیں ہو رہے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش مکمل کرنی ہے لہٰذا ان کی گرفتاری کی اجازت دی جائے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں ن لیگ رہ نماوں کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…