منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی

datetime 19  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)19اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث ، دادو،سکھر،لاڑکانہ اور جیکب آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ۔ 19اگست کے دوران قلعہ سیف اللہ ،لورالائی ،بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان،قلات،خضدار ،پنجگور اورڈی جی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

اس دوران کشمیر،خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں،گلیات ، مری ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔ محکمہ موسمایت کے مطابق جمعه کے روز سندھ،مشرقی بلوچستان ،بالائی /جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔ اس دوران بالائی سندھ،زیریں خیبرپختونخوا،جنوبی پنجاب اورمشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پرموسلادھار بارش کی توقع ہے ۔ ہفتہ کے روز مشرقی بلوچستان ،جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا ، بالائی سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔ اس دوران مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پرموسلادھار بارش کی توقع ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا،بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ سندھ میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش ہوئی۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک سمیت شہر قائد میں پیر تک ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کردی تاہم موسلادھار بارش کا امکان اب ختم ہوگیا۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق ملک کئے بیشتر شہروں میں بھاری اسپلیز کا سبب بننے والے مون سون سسٹم کے زیر اثر شہر میں موسلادھار بارشوں کے امکانات معدوم ہوگئے۔محکمہ موسمیات کے حکام نے کہاکہ 22اگست تک مطلع جذوی/مکمل ابرآلود اور ہلکی بارش کا امکان رہے گا۔چیف میٹرولوجسٹ نے کہاکہ وسطی اور بالائی سندھ میں موسلا دھار بارش 20 اگست کی صبح تک جاری رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں اس وقت سمندری ہوائیں بحال ہیں جبکہ 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ شہر میں 24 اگست سے ایک بار پھر بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کی شدت کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…