پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

فیصل آباد میں لڑکی پر تشددمعاملہ:اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیخ دانش علی کی بیٹی انا علی سے متعلق اہم حکم صادر کر دیا

datetime 19  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل آباد میں لڑکی پر تشدد میں ملوث شیخ دانش علی کی بیٹی انا علی سے اسلام آباد میں رہائش پذیر ہونے کے ثبوت طلب کرتے ہوئے کہا کہ پیر کو حفاظتی ضمانت کا فیصلہ کریں گے ۔درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ مقدمہ فیصل آباد میں درج ہوا ہے، یہ آپ نے زیادتی کی ہے کہ ضمانت کے لئے اسلام آباد لے آئے ،ایسا کیوں ہوتا ہے کہ جب بھی ایف آئی آر درج ہوتی ہے وہ اسلام آباد آجاتاہے ،ریکارڈ پر عارضی اور مستقل پتہ فیصل آباد ہے بس درخواست پر ہاتھ سے اسلام آباد لکھا ہے۔ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار اپنی والدہ کے ساتھ اسلام آباد میں رہائش پذیر ہے، اس موقع پر عدالت نے استفسار کیا کہ اگر اسلام آباد رہ رہی تو غلط پتہ کیوں لکھا ہے؟ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہی لوگ ہیں جو قانون کو ڈاؤن کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،عدالت نے لڑکی سے استفسار کیا کہ کیا آپ اسلام آباد رہائش پذیر ہیں؟ جس پر درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ میں اسلام آباد میں 9 اگست سے رہائش پذیر ہوں آپ نے ثابت کرنا ہے کہ آپ اسلام آباد میں کب سے رہائش پذیر ہیں آپ کہنا چاہ رہے ہیں کہ ایف آئی آر سے پہلے آپ اسلام آباد میں ہیں، اگر تشدد والی بچی سے کوئی تعلق نہیں تو ایف آئی آر کیوں درج ہوئی ہے جس پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار پنجاب سے باہر ہے اسی وجہ سے ایف آئی آر میں مقدمہ درج کرلیا، عدالت نے استفسار کیا کہ کتنے عرصے سے آپ اسلام آباد میں ہے اور کہاں پر پڑھتی ہیں؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار فیصل آباد میں پڑھ رہی ہے

والدہ نے والد سے خلع لیا ہے اسی وجہ سے الگ رہ رہے ہیں عدالت نے کہا کہ اللہ کے واسطے کوئی کسی پر الزام نہیں لگاتا کچھ ہوگا تو الزام ہوگاگھومنے اسلام آئی ہوگی تو سوچا کہ چلیں عدالت سے ضمانت بھی کرلیں

عدالت نے درخواست گزار کو حکم دیا کہ پیر کو ثبوت پیش کریں کہ پٹیشنر کی نانی اور والدہ اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں عدالت نے ثبوت طلب کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…