پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ممنوعہ فنڈنگ کیس تحقیقات ، پی ٹی آئی قیادت کی گرفتاری متوقع

datetime 19  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن )ممنوعہ فنڈنگ کیس تحقیقات میں پی ٹی آئی قیادت کی گرفتاری متوقع ہیں ۔ نجی ٹی وی دنیا کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ​​کیس کی تحقیقات کے معاملہ تحریک انصاف کی قیادت کی گرفتاری متوقع ہے ۔تفصیلات کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس تحقیقات کے

معاملے پر ایف آئی اے نے سوالات کے جواب کے لئے عمران خان اور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمرکو دوبارہ نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔3 دفعہ نوٹسز بھجوانے کے بعد تعاون نہ کرنے کی صورت میں وارنٹ جاری کئے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان اور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کو سوالوں کے جوابات دینے کیلئے دوبارہ نوٹسز کا فیصلہ اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دوسرے نوٹسزمیں عمران خان اور سیکرٹری جنرل اسد عمر نے سوالوں کے جواب نہ دیئے تو اس کے بعد تیسری بار نوٹسزجاری کئے جائیں گے ،اس کے بعد بھی تعاون نہ کرنے کی صورت میں دونوں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف آئی اے تحقیقات میں مزید پیش رفت بھی سامنے آگئی ،بیرون ممالک پاکستان تحریکِ انصاف کو فنڈنگ کرنے والی مزید 5 کمپنیوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے،پانچوں کمپنیوں کا الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں ذکر نہیں ہے، ذرائع نے مزید بتایا کہ کمپنیاں امریکا، انگلینڈ، آسٹریلیا، بیلجیئم اور کینیڈا میں سامنے آہیں،ان پانچوں کمپنیوں میں سے کچھ بند ہیں کچھ اب بھی فعال ہیں،بند ہونے والی کمپنیوں کی آڈٹ رپورٹس طلب کر لی گئیں ہیں۔
۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…