منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے مسلح افواج کی غیر مشروط حمائیت کا اعلان کردیا

datetime 18  اگست‬‮  2022 |

راولپنڈی (آن لائن)پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے مسلح افواج کی غیر مشروط حمائیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی جنگ پروپیگنڈا کی جنگ ہے سوسائٹی کے جانباز غازی اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر دشمن کو شکست دینے کے

لئے تیارہیں معاشی عدم استحکام قومی ترقی کو بری طرح متاثر کر رہا ہے لہٰذا وقت کی ضرورت ہے کہ تمام سیاسی قوتیں اور تمام ادارے پاکستان کی ترقی و سالمیت کے لئے متحد ہو جائیں۔ ان خیالات کا اظہار سوسائٹی کے مرکزی صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر)امجد شعیب نے سوسائٹی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی، مرکزی سینئرنائب صدر میجر جنرل (ر)جاوید اسلم طاہر، بریگیڈئر(ر) عبدالرؤف ملک، کرنل (ر)سجاد اختر ملک، کرنل (ر)ممتاز خان، کرنل (ر)جاوید اقبال اور ڈپٹی ڈائریکٹر مسعود چوہدری کے علاوہ اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی لیفٹیننٹ جنرل (ر)امجد شعیب نے تمام پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں یوم آزادی کی مناسبت سے نکالی جانے والی ریلیوں اور دیگر تقریبات میں ایکس سروس مین کی بھرپور شمولیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی وطن عزیز کی سالمیت کے لیئے اپنے اصولی موقف پر ڈٹی ہوئی ہے اور وطن عزیز کی سالمیت و بقا پر کسی سمجھوتہ کو تیار نہیں ہے جبکہ دوسری جانب ہم اپنی مسلح افواج کے ساتھ غیر مشروط طور پر کھڑے ہیں آج کی جنگ ڈیسیپشن اور پروپیگنڈا کی جنگ ہے سوسائٹی کے جانباز غازی اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر دشمن کو شکست دے رہے ہیں

جسکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان بنانے کے لئے ہمارے آباو اجداد کی عظیم قربانیاں ہمیشہ ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ہمیں آزادی قائم رکھنے اور امن وآشتی یقینی بنانے میں افواج پاکستان کے اہم ترین نمایاں کردار کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہئے لیفٹیننٹ جنرل (ر)نعیم خالد لودھی نے کہا کہ یوم آزادی ہم تمام محب وطن پاکستانیوں سے تجدید عہد کا متقاضی ہے کہ ہم قائداعظم

کے فرامین تنطیم، اتحاد، ایمان کووطن عزیزپاکستان کی آزادی، خودمختاری، سا لمیت، وترقی کے لئے ہدف بنا لیں یوم آزادی تجدید عہد وفا کے طور پر منانے پر ایکس سروس مین مبارکباد کے مستحق ہیں میجر جنرل (ر)جاوید اسلم طاہر نے کہاکہ قوم کے اندر جڑپکڑنے والی تقسیم و نفرت انگیزی مملکت کے لئے باعث عدم استحکام و تباہی ہوتی ہے وطن عزیز اسوقت معاشی غیرمستحکم صورتحال سے گزر رہا

ہے جبکہ عالمی طاقتیں باریک بین نظریں گاڑے ہوئے ہیں لہٰذا وقت کا تقاضا ہے کہ ہم قومی حمیت کا سہارا لیتے ہوئے مشکل وقت کا مقابلہ کریں اور وطن عزیز کے دشمنوں کے ارادوں کو شکست فاش دیں انہوں نے کہا کہ معاشی عدم استحکام قومی ترقی کو بری طرح متاثر کر رہا ہے لہٰذا وقت کی ضرورت ہے کہ تمام سیاسی قوتیں اور تمام ادارے سرتوڑکوشش کریں اور ملک کو واپس معمول پر لانے کی جستجو کریں سوسائٹی ہمیشہ کی طرح ثابت قدمی کے ساتھ پاکستان اور اسکی مسلح افواج کی فلاح و ترقی کے ساتھ کھڑی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…