جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

میڈیکل کی طالبہ کے اغواء وتشدد کیس میں سیاسی اثرورسوخ کا جادو سرچڑھ کر بولنے لگا، ملزم کی پی ٹی آئی کی اہم شخصیات کے ساتھ تصویریں سامنے آ گئیں

datetime 18  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن)میڈیکل کی طالبہ کے اغواء وتشدد کیس میں سیاسی اثرورسوخ کا جادو سرچڑھ کر بولنے لگا‘ملزم کا تعلق پی ٹی آئی کے بزنس فورم بتایا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کی اہم شخصیات کے ساتھ تصویریں سامنے آنا شروع ہوگئیں،پولیس کی

کمزوراستغاثہ کی وجہ سے شراب کیس میں مرکزی ملزم شیخ دانش کی ضمانت منظور‘شراب کی 60کے قریب برآمد ہونے والی بوتلوں کی مقدار ایف آئی آر میں 30کردی گئی مرکزی ملزم کو بچانے کیلئے نہ تواسلحہ برآمد ہونے باوجود ڈالا گیا نہ ہی کھرڑیانوالہ پولیس کی طرف سے دیئے گئے استغاثہ میں شراب کی مقدار‘خرید وفروخت کرنے والے کی نشاندہی نہ ہی موبائل فونز ونقدی کی برآمدگی ظاہر کی گئی۔تھانہ کھرڑیانوالہ میں شراب کیس میں گرفتاری ڈالی گئی پولیس کی طرف سے جاری ہونے والی تصاویر میں واضح طور پردیکھا جا سکتا ہے کہ مرکزی ملزم کے گھر سے 60کے قریب شراب کی اعلی کوالٹی کی بوتلیں برآمد ہوئیں لیکن سیاسی اثرورسوخ استعمال ہوایا کچھ اور کھرڑیانوالہ پولیس کی طرف سے درج کروائی گئی ایف آئی آر انتہائی کمزور جس میں شراب کی 30بوتلیں ڈالی گئیں‘ملزم کو جڑانوالہ میں ڈیوٹی مجسٹریٹ آصفہ جبار کی عدالت میں 14روزہ جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کیاگیا عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے اسکی ضمانت 50ہزار کے مچلکہ کے عوض منظور کرتے ہوئے آئندہ 31اگست کو پیش کرنے کا حکم دیاشیخ دانش سیاسی طور پر تعلق پی ٹی آئی کے ساتھ بتایا جاتا ہے کہ اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت میاں فرخ حبیب کے قریبی دوست ہیں

جبکہ شیخ دانش فرخ حبیب کے ساتھ اسلام آباد میں کئی تقریبات شرکت کرچکے ہیں اس سلسلہ میں تصویریں بھی سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں جس ایک تصویر مین تحریک انصاف کے ڈپٹی اسیپکر قاسم سوری اور فرخ حبیب کے ساتھ ہے اور ایک تصویر مین سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور کے ساتھ بھی ہے علاوہ ازیں انصاف بزنس فورم، فیڈمک کے سابق چیئرمین کاشف اشفاق اور ظفر اقبال فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے صدرو انجینئر رضوان اشرف،انجینئر احتشام جاویدکے ساتھ گہر تعلقات ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…