منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

ٹویوٹا اور سوزوکی کے بعد ہونڈا نے بھی مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کا اعلان کردیا

datetime 18  اگست‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی )پاکستان میں ٹویوٹا اور سوزوکی کے بعد ہونڈا نے بھی مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں 2 لاکھ 80 ہزار روپے سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے تک کمی کا اعلان کردیا۔اٹلس ہونڈا کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہونڈا سٹی ایم ٹی 1.2 ایل کی

قیمت 2 لاکھ 80 ہزار روپے، سٹی سی وی ٹی 1.2 اور 1.5 ایل کی قیمت میں 3، 3 لاکھ ،سٹی اسپائر ایم ٹی 1.5 ایل کی قیمت میں 3 لاکھ 10 ہزار اور سٹی اسپائر سی وی ٹی 1.5 ایل کی قیمت میں 3 لاکھ 20 ہزار روپے کم کردی گئی ہے۔ہونڈا کی بی آر وی سی وی ٹی ایس کی قیمت میں 3 لاکھ 60 ہزار روپے ،ہونڈا سوک کی 1.5 ایل ایم-سی وی ٹی کی قیمت میں 4 لاکھ 50 ہزار، سوک 1.5 ایل اوریل ایم-سی وی ٹی کی قیمت میں 5 لاکھ اور ٹربو آر ایس 1.5 ایل ایل-سی وی ٹی کی قیمت میں 5 لاکھ 50 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔اٹلس ہونڈا نے قیمتوں میں حالیہ رد و بدل ایکس فیکٹری پرائس میں کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہونڈا کی جانب سے اعلان کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق 17 اگست سے کر دیا گیاہے ۔قبل ازیں 30 جولائی کو ہونڈا نے اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں 7 لاکھ 85 ہزار سے 14 لاکھ 50 ہزار روپے تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…