راولپنڈی (نیوزڈیسک)امریکی سینٹ کام کے سربراہ کی سیکرٹری دفاع اور آرمی چیف سے ملاقاتیں ، افغان مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل لائیڈ آسٹن نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں خطہ کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل لائیڈ نے خطہ میں امن کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا ، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو آمد پر جنرلائیڈ نے شہدا کی یاد گار پر پھول چژھائے۔ ذرائع کے مطابق امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل لائیڈ آسٹن کی سیکرٹری دفاع عالم خٹک سے بھی ملاقات کی ، ملاقات میں پاک امریکہ دفاعی تعاون کے حوالہ سے بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور افغان مذاکراتی عمل کی بحالی کے حوالہ سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، سیکرٹری دفاع نے افغانستان کی جانب سے دہشت گردوں کی دراندازی کے حوالہ سے امریکی سینٹ کام سربراہ کو پاکستان کے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی سینٹ کام کے سربراہ کی ملاقات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں