پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

شہباز گل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیاگیا

datetime 17  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔شہباز گل نے اپنے وکلا کے ذریعے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے فیصلے کو چیلنج کیا۔ایڈیشنل سیشن جج، آئی جی

اور ایس ایس پی اسلام آباد، ایس ایچ اوکوہسار اور مدعی مقدمہ کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ شہبازگل کو 9 اگست کوگرفتارکرکے 10 اگست کوجوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا اور جوڈیشل مجسٹریٹ نے شہبازگل کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کیا پھر 12 اگست کوشہبازگل کیمزیدجسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرکیجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوایا گیا۔درخواست کے متن کے مطابق پراسیکیوشن نے مجسٹریٹ کی جانب سیجسمانی ریمانڈ نہ دینے کے حکم کو سیشن کورٹ میں چیلنج کیا، ایڈیشنل سیشن جج نیدرخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کی، جس کا آرڈر ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کو دوبارہ زیر غور لا کر نئے سرے سے فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔شہبازگل کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے 17 اگست کوشہباز گل کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔خیال رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کے خلاف نظر ثانی درخواست پر فیصلہ سنادیا اور پی ٹی آئی رہنما کو دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…