منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

ٹیوٹا کے بعد سوزوکی نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی

datetime 17  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی/آن لائن) ملک میں ڈالر کی قیمت کم ہونے کے ساتھ ہی ٹیوٹا موٹرز کے بعد سوزوکی موٹرز نے بھی اپنی چھوٹی بڑی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سوزوکی موٹر نے چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کی قیمتوں میں 75 ہزار روپے سے 1 لاکھ 99 ہزار روپے کی کمی کی ہے۔سوزوکی کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں نوے ہزار روپے سے ایک لاکھ ایک لاکھ ننانوے ہزار روپے تک کمی کردی ہے۔

جس کے بعدآلٹو وی ایکس کی قیمت میں نوے ہزار روپے کی کمی کے ساتھ17 لاکھ89 ہزار روپے سے 16 لاکھ 99 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔دوسری جانب جاپانی کمپنی ٹویوٹا کورولا کی قیمتوں میں 15اگست 2022ء سے اپنی مختلف برانڈز کی قیمتوں میں جو کمی کی گئی ہے اسکے مطابق کرولا 1.6ایم /ٹی کی 14اگست تک کی قیمت جو 48لاکھ 99ہزار روپے تھی‘ 15اگست کو 3لاکھ 30ہزر روپے کم کر کے 45لاکھ 69ہزار روپے کر دی ہے۔ یہ تمام قیمتیں ایکس فیکٹری ہیں۔دریں اثنا جولائی کے مہینے میں 7 لاکھ 60 ہزار سے31 لاکھ 60 ہزار روپے قیمت کے زبردست جھٹکے کے بعد انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے ڈالر کے مقابلے روپے کی بحالی کا حوالہ دیتے ہوئے گاڑیوں کی قیمتوں میں 2 لاکھ 60 ہزار سے 11 لاکھ 40 ہزار روپے تک کی کمی کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ڈیلرز کو جاری کردہ سرکلر میں آئی ایم سی کہا کہ ٹویوٹا کرولا کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں 3 لاکھ 30 ہزار سے 4 لاکھ 40 ہزار روپے تک کی کمی کی جارہی ہے،اس کے علاوہ ٹویوٹا یارس کے مختلف ماڈل کی قیمت میں بھی 2 لاکھ 60 ہزار روپے سے 3 لاکھ 10 ہزار روپے تک کی کمی کی گئی،اسی طرح ٹویوٹا ہائی لکس ریو اور فارچیونر کی قیمتوں میں بالترتیب 6 لاکھ 50 ہزار روپے سے 8 لاکھ 20 ہزار سے روپے اور 9 لاکھ 10 ہزار روپے سے 11 لاکھ 40 ہزار روپے تک کی کمی کی گئی

۔مزیں برآں کرولا 1.6 ایم ٹی، اے ٹی اور یو پی ایس پی ای سی کی نئی قیمتیں 45 لاکھ 69 ہزار 47 لاکھ 89 ہزار روپے اور 52 لاکھ 79 ہزار روپے ہے، جبکہ سی وی ٹی 18، ایس آر اور ایس آر بلیک ماڈلز کی قیمتیں اب 52 لاکھ 69 ہزار، 57 لاکھ 9 ہزار اور 57 لاکھ 49 ہزار روپے ہے۔

سرکلر کے مطابق یارس ایم ٹی 1.3 کی نئی قیمت 35 لاکھ 39 ہزار، سی وی ٹی 37 لاکھ 69 ہزار، اے ٹی آئی وی ایم ٹی 37 لاکھ 29 ہزار، اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 39 لاکھ 29 ہزار، اے ٹی آئی وی ایم ٹی 1.5 کی قیمت 40 لاکھ 9 ہزار اور اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.5 کی نئی قیمت 42 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ ریو 2.8 ایم ٹی کی قیمت 91 لاکھ 69 ہزار، آٹو 2.8 ایم ٹی 96 لاکھ 9 ہزار، فائیو آٹو اینڈ روکو بالترتیب ایک کروڑ 5 لاکھ 99 ہزار اور ایک کروڑ 11 لاکھ 79 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔

ساتھ ہی ساتھ فارچیونر 2.7 جی کی قیمت کم ہو کر ایک کروڑ 15 لاکھ 79 ہزار روپے، 2.7 وی کی ایک کروڑ 32 لاکھ 59 ہزار، سگما 4 کی ایک کروڑ 39 لاکھ 69 ہزار اور لیجنڈر کی نئی قیمت ایک کروڑ 46 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…