اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف ضمانت پر علاج کیلئے باہر گئے ،واپس آتے ہیں تو۔۔۔پنجاب کے وزیر داخلہ کا بڑا اعلان

datetime 16  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)صوبائی وزیرداخلہ پنجاب کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران خاتون پر پستول تاننے والے ایس ایچ او کو نوکری سے برخاست کردیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ

سب انسپکٹر عابد جٹ جس نے 25 مئی کو ایک نہتی اور پرامن خاتون پہ پستول تانا تھااسے نوکری سے برخاست کردیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے محکمانہ انکوائری کرکے ایس ایچ او کو نوکری سے برخاست کیا، انکوائری میں ثابت ہوا ہے کہ ایس ایچ او کو پستول تاننے کی کوئی ہدایت نہیں تھی۔ہاشم ڈوگر نے کہا کہ جنہوں نے زیادتیاں کی ہیں آئندہ چند دن میں ایسی اور بھی کارروائیاں ہوں گی۔ہاشم ڈوگر نے کہا کہ 25 مئی کے واقعات کی تحقیقات جاری ہیںجس نے آئین وقانون کی خلاف ورزی کی ہے اس کے خلاف کارروائی ہوگی، اطلاعات ہیں عطاتارڑ نے پولیس کو زائد المیعاد آنسو گیس شیلنگ کا حکم دیا۔عطا تارڑ سے یہ ہی پوچھنا تھا کہ انہوں نے حکم دیا ہے یا نہیں، عطا تارڑ نے حکم نہیں دیا تو بیشک وہ اپنے گھر آرام سے آئیں جائیں، کوئی غیر قانونی کام نہیں کروں گا جو قصوروار ہوگا کٹہرے میں کھڑا ہوگا۔صوبائی وزیرداخلہ کرنل (ر ) ہاشم ڈوگر نے نواز شریف کی وطن واپسی کی خبروں پر کہا کہ نواز شریف واپس آتے ہیں تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، نواز شریف علاج کیلئے ضمانت دے کر بیرون ملک گئے تھے، نوازشریف نے علاج کرایا یا نہیں الگ معاملہ ہے لیکن قانون سب کیلئے ایک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…