اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنر ل (ر)سجاد غنی کی تعیناتی پر انگلیاں اٹھ گئیں ،معاملہ لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا

datetime 16  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)سجاد غنی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ۔ میاں دائود ایڈووکیٹ نے چیئرمین واپڈا کی تعیناتی کیخلاف آئینی درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)سجاد غنی کی تعیناتی میرٹ اور قانون کی خلاف ورزی ہے، وفاقی حکومت منظور نظر افراد کو اہم عہدوں پر تعینات کر کے نواز رہی ہے،

چیئرمین واپڈا سجاد غنی کی تعیناتی کیلئے کسی قانون، میرٹ اور شفافیت کو مدنظر نہیں رکھا گیا، لیفٹیننٹ جنرل (ر)سجاد غنی کی بطور چیئرمین واپڈا تعیناتی انتہائی خفیہ طریق کار کے تحت کی گئی، چیئرمین واپڈا کی تعیناتی کیلئے شفافیت کے قانونی اصول کی بھی خلاف ورزی کی گئی، چیئرمین واپڈا کی تعیناتی کیلئے مشترکہ مفادات کونسل سے بامعنی مشاورت آئینی تقاضہ ہے، سجاد غنی کی بطور چیئرمین واپڈا تعیناتی کیلئے آئینی تقاضے کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اعلی عدلیہ اہم اداروں میں تعیناتیوں کے اصول وضع کر چکی ہے، واپڈا جیسے اہم عوامی ادارے میں میرٹ سے ہٹ کر تعیناتیوں نے عوام کے مفاد کو ہمیشہ نقصان پہنچایا ہے، سابق چیئرمین واپڈا مزمل حسین بھی میرٹ سے ہٹ کر لگائے گئے، ان کے دور میں بھی واپڈا کو اربوں کا نقصان ہوا، اعلی عدلیہ چودھری آصف کیس میں چیئرمین واپڈا کی تعیناتی کا طریقہ کار طے کر چکی ہے، وفاقی حکومت نے چودھری آصف کیس میں عدالتی فیصلے کے مطابق چیئرمین واپڈا کی تعیناتی کی یقین دہانی کرائی تھی، نئے چیئرمین واپڈا کی تعیناتی میں وفاقی حکومت نے اپنی ہی یقین دہانی کی بھی خلاف ورزی کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)سجاد غنی کی تعیناتی غیرآئینی قرار دیکر کالعدم کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…