ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

معمولی قلبی اسکین ڈیمینشیا کی قبل از وقت پیش گوئی کرسکتا ہے،حیرت انگیز تحقیق

datetime 14  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میری لینڈ(این این آئی)ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دل کے معمولی سے اسکین سے کسی بھی شخص کے آئندہ 10 سالوں میں ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے متعلق پیش گوئی کی جا سکتی ہے۔امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں قائم جان ہوپکنز یونیورسٹی کی رہنمائی میں کی جانے والی

تحقیق میں محققین کو معلوم ہوا کہ بڑی عمر کے افراد جن کے دل کے بائیں ایٹریم میں مسائل تھے ان کے ڈیمینشیا کے مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات 30 فی صد زیادہ تھے۔ اس بیماری کے لاحق ہونے کے امکانات دل کے مسائل کی علامات ظاہر نہ ہونے کے باوجود بھی موجود تھے۔تحقیق کے مطابق یہ اسکین عموما صرف ان لوگوں کے لیے استعمال کیا جاتے ہے جن کے دل کے مرض میں مبتلا ہونے کا شبہ ہوتا ہے یا وہ دل کے مریض ہوتے ہیں۔ ایسا کرنا اس بات کی نشان دہی کرنے میں مدد دے سکتا ہے کہ کس شخص کو ڈیمینشیا لاحق ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔بایاں ایٹریم آکسیجن کا حامل خون دماغ سمیت دیگر اعضا تک پہنچاتا ہے۔ اگر اس خانے میں کوئی مسئلہ ہوگا تو اس سے دماغ کو خون کی ترسیل میں کمی واقع ہوگی جس کے سبب ڈیمینشیا لاحق ہوسکتا ہے۔ایٹریل کارڈیو پیتھی مختلف حالتوں کے لیے استعمال ہونے والی ایک اصطلاح ہے جو بائیں ایٹریم کو باقاعدگی سے کام کرنے میں مسئلہ کرسکتی ہے۔ یہ حالت فالج اور دل کی بیترتیب دھڑکن کا سبب ہوسکتی ہیں اور ان دونوں پیچیدہ کیفیات کا تعلق بھی ڈیمینشیا کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔تحقیق میں محققین کا کہنا تھا کہ اس دریافت سے نئے طبی لائحہ عمل معلوم کیے جا سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…