یوم آزادی پر بابر اعظم سمیت کھیلوں سے وابستہ مختلف شخصیات کیلئے سول ایوارڈ کا اعلان

14  اگست‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)یوم آزادی پر حکومت پاکستان کی جانب سے کھیلوں سے وابستہ مختلف شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کو نشان امتیاز سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ،کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹس ارشد ندیم

اور نوح دستگیر بٹ صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکرگی کیلئے نامزد کیے گئے ہیں۔حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق یوم آزادی پر جن افراد کو مختلف سول ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا ان میں اسپورٹس سے وابستہ شخصیات بھی ہیں۔اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کیلئے نشان امتیاز کا اعلان کیا گیا ،پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور کبڈی فیڈریشن کے سربراہ چوہدری شافع ستارہ امتیاز کیلئے نامزد ہوئے ہیں جبکہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف اور کبڈی کے کھلاڑی شفیق چشتی کیلئے تمغہ امتیاز کا اعلان کیا گیا ،کامن ویتلھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹس ارشد ندیم اور نوح دستگیر بٹ صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکرگی کیلئے نامزد ہوئے ہیں۔کوہ پیما سرباز علی، کوہ پیما لٹل کریم، اسنوکر پلیئر احسن رمضان، کراٹیکا شاہدہ ، اسکیئنگ کی کھلاڑی آمنہ والی، بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے مسعود جان، مارشل آرٹس میں عرفان محسود کو بھی پرائیڈ آف پرفارمنس ملے گا۔ان کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازنے کی باضابطہ تقریب 23 مارچ 2023 کو منعقد کی جائے گی۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…