پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اروشی روٹیلا اور بھارتی کرکٹر رشبھ پنٹ کے درمیان سوشل میڈیا پر جاری لفظی جنگ میں شدت آگئی

datetime 13  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا اور بھارتی کرکٹر رشبھ پنٹ کے درمیان ان دنوں سوشل میڈیا پر لفظی جنگ جاری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اور بھارتی کرکٹر کے درمیان یہ جنگ اس وقت شروع ہوئی جب گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں اروشی نے بظاہر

رشبھ پنٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ایک شخص جس کا نام’آر پی’ہے نے مجھ سے ملنے کیلئے ہوٹل میں کئی گھنٹے انتظار کیا۔اداکارہ نے کہا کہ میں ایک بار نئی دہلی میں شوٹنگ کررہی تھی تو مجھے تیار ہونے میں وقت لگا ، مسٹر آر پی مجھ سے ہوٹل کی لابی میں ملنے آئے لیکن تقریبا 10گھنٹے گزر جانے کے بعد میں اپنے کمرے میں جاکر سو گئی، میں نے کوئی فون کالز نہیں اٹھائی ، جب میں اٹھی تو 16کالز آئی ہوئی تھیں، مجھے کافی برا لگا کہ کسی کو مجھ سے ملنے کیلئے اتنا انتظار کرنا پڑا۔ اروشی نے بتایا کہ پھر میں نے اس شخص سے کہا کہ جب تم ممبئی آ گے تب ملاقات کریں گے، تاہم پھر ہم ممبئی میں ملے۔انٹرویو وائرل ہونے کے بعد بھارتی کرکٹر نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری لگائی جسے انہوں نے بعد میں ہٹا دیا تھا۔ رشبھ پنٹ نے اپنی سٹوری میں بظاہر اروشی روٹیلا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کیسے خبروں میں رہنے اور سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے انٹرویوز میں جھوٹ بولتے ہیں، میرا پیچھا چھوڑ دو بہن۔رشبھ پنٹ کی یہ انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہوگئی جس کے بعد اداکارہ نے بھی سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹر کو جواب دیا۔اروشی روٹیلا نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے بظاہر رشبھ پنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے بھائی آپ کو کرکٹ کھیلنا چاہیے،میں کوئی منی نہیں ہوں جو ڈارلنگ تیرے لئے بدنام ہوجائوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…