جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری،دورانیہ 4 سے 15 گھنٹوں تک پہنچ گیا

datetime 10  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)روشنیوں کے شہر کراچی میں دن کے بعد رات کے اوقات میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہیں ہو سکا ہے تاہم رات کے اوقات میں کئی کئی بار لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔اسکے علاوہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں دن کے بعد رات میں بھی بجلی بند کی جارہی ہے جبکہ مستثنیٰ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا مجموعی دورانیہ 4 سے 6 گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔

کے الیکٹرک 9 اور 10 محرم کو بھی سابقہ شیڈول کے تحت شہر میں لوڈ شیڈنگ کی گئی۔لوڈشیڈنگ ے باعث شہری اذیت کا شکار ہیں جبکہ ان کی سماجی اور معاشی زندگی بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔لوڈ شیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں نارتھ کراچی، شادمان ٹائون، سر سید ٹائون، خواجہ اجمیر نگری، لیاقت آباد، گلبہار، خاموش کالونی، پہاڑ گنج، حسرت موہانی کالونی، ایف بی ایریا ، موسی کالونی، غریب آباد، کرایم آباد، عزیز آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، پی سی ایج ایس، پرانی سبزی منڈی، دھوراجی کالونی، کے ڈی اے اسکیم ون آفیسرز ہائوسنگ سوسائٹی ،اسکاٹ کالونی، ریلوے سٹی کینٹ کالونی، اعظم بستی محمود آباد، کشمیر کالونی، اختر کالونی، عباس ٹان، رضویہ سوسائٹی، انچولی، لانڈھی، کورنگی، اورنگی، گلشن ظہور، بلدیہ اتحاد ٹائون، منگھو پیر، قصبہ پاک کالونی، کیماڑی، ماری پور، ٹرک اڈا، ہاکس بے روڈ، مبارک ویلیج، مشرف کالونی، نصرت بھٹو کالونی، میٹروول سائٹ، گلشن حدید، گلشن معمار، احسن آباد، کوئٹہ ٹائون، صفورہ گوٹھ، بندھانی کالونی سمیت دیگرعلاقے شامل ہیں۔شہریوں کے مطابق رات کے اوقات میں صرف 3 گھنٹے بجلی دی جاتی ہے، ہر 2 سے 3 گھنٹوں بعد 3 سے ساڑھے 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے بن قاسم پاوور پلانٹ تھری کی ٹربائن کی 27 جولائی سے خرابی کی وجہ 450 میگاوٹ بجلی کی کمی ہے جس کے باعث بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 15 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق رات کی لوڈشیڈنگ ختم نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ شارٹ فال کے باعث شہریوں کو رات کی لوڈشیڈنگ کرنا ہماری مجبوری ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں بجلی کی سپلائی 30 جون کے شیڈول کے مطابق ہے، لوڈشیڈنگ میں اضافہ یا شیڈول میں تبدیلی نہیں کی گئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…