اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید نے کہاہے کہ جسٹس کاظم علی ملک کوکوئی دھمکیاں نہیں دیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پرویزرشید نے کہاکہ میں این اے 122کے بارے میں ٹربیونل کے فیصلے سے متعلق دیئے گئے جواب پرقائم ہوں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کوکیسے پتہ چل گیاکہ تیسری وکٹ گرنے والی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ابھی توایمپائرنے انگلی نہیں اٹھائی ان کوکیسے معلوم ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ جسٹس کاظم علی ملک کوکوئی دھمکی نہیں دی اگروہ کہتے ہیں توان کی خدمت میں حاضرہونے کے لئے تیارہوں ۔