کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں کور ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری سندھ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر اور آئی جی سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کراچی میں امن و امان اور ٹارگٹڈ آپریشن کے حوالے سے اجلاس کو بریفننگ دی۔ اجلاس میں کراچی میں دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آرمی چیف آرمی چیف نے کراچی میں فوجی عدالتوں کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے فنڈز فراہم نہیں کر رہی۔ فنڈز کی کمی کی وجہ سے پولیس کو اسلحے کی خریداری اور دیگر کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اعلیٰ حکام نے آئی جی سندھ کو مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ کراچی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ دہشتگردوں، مجرموں اور مافیا کے درمیان گھنائونے گٹھ جوڑ کو توڑا جائے گا۔ دہشگردوں، مجرموں اور مافیا کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا۔ آرمی چیف نے رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں پر عوام کی حمایت کو سراہا۔ اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی کور ہیڈ کوارٹرز پہنچے تو ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل ضمیر کو کرنسل کمانڈنٹ اینڈ ائیر ڈیفنس کے بیجز بھی لگائے۔ ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے یادگار شہداء حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائ . آرمی چیف کی جانب سے سندھ پولیس کو اہم تحفہ دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ارمی چیف راحل شریف ان دنوں کراچی موجود ہیں۔ اس موقع پر آرمی چیف نے سندھ پولیس کیلئے تحفے کا اعلان کیا ہے۔ آرمی چیف کی جانب سے کل کور ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں سندھ پولیس کو 500 بلٹ پروف جیکٹوں، نائن ایم ایم جی، جی تھری اور ایس ایم جی ایمونیشن کا تحفہ دیا جائے گا۔