اسلام آباد(نیوزڈیسک) پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں مذاکرات کے پہلے دور میں حکومت کی طرف سے پرویز رشید، اشتر اوصاف اور بیرسٹر ظفر اللہ جبکہ فاروق ستار، کنور نوید، بیرسٹر سیف اور شبیر قائم خانی نے متحدہ قومی موومنٹ کی نمائندگی کی۔ مذاکرات میں ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کے لئے کمیٹی کی تشکیل پر مشاورت کی گئی۔ میڈیا سے گفتگو میں کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں کسی نتیجے پر پہنچنے کی امید ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ متحدہ کے تحفظات پر تفصیلی بات ہوئی۔ شبیر قائم خوانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی وطن واپسی تک کمیٹی کے حوالے سے تمام امور کو حتمی شکل دے دی جائیگی۔ مذاکرات کے ابتدائی مرحلے میں مولانا فضل الرحمان اور اسحاق ڈار شریک نہیں ہوئے۔