تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی محققین نے معجزاتی مالیکیولز کا ایک گروپ دریافت کر لیا ہے جو بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرسکتا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق محققین پرامید ہیں کہ جلد ان مالیکیولز کی مدد سے ایک ایسی دوا تیار کرلیں گے جو عمر سے متعلقہ بیماریاں جیسے پارکنسنز اور الزائمر میں مفید ثابت ہوں گی ۔محققین نے مطالعے کے دوران ایک ایسا مالیکیول دریافت کیا ہے جو انسانی خلیات کو بڑھتی عمر کے نقصانات و اثرات سے بچاسکتا ہے اور اس میں تاخیر پیدا کرسکتا ہے جس سے انسان کے ٹشوز کے لیے طویل عرصے تک اپنے کام کو برقرار رکھنا ممکن ہو جاتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ عمر بڑھنے کے عمل میں ایک اہم عنصر خلیات کی کوالٹی کنٹرول میکانزم کا کمزور ہونا ہے جس سے انسان پر بڑھتی عمر کے اثرات نمودار ہوتے ہیں ۔ جب عمر کے ساتھ ساتھ یہ نظام کمزور ہونا شروع ہوتا ہے، تو یہ خراب مائٹوکونڈریاکی تعمیر کا باعث بنتا ہے ۔