ٹک ٹاک کازبردست سروس متعارف کرانے کا اعلان
بیجنگ(این این آئی)دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک اپنی ایک میوزک اسٹریمنگ سروس متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی ملکیت رکھنے والی کمپنی بائیٹ ڈانس نے یو ایس پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس میں ٹک ٹاک میوزک کے نام سے ایک ٹریڈ مارک کی درخواست جمع کروائی ہے۔
ٹک ٹاک کی یہ نئی سروس اپنے صارفین کو میوزک پلے کرنے، ڈان لوڈ کرنے، شیئر کرنے، ویڈیو اور آڈیو لائیو اسٹریم کرنے کی سہولیات فراہم کرے گی۔
اس کے علاوہ اس سروس کے تحت صارفین پلے لسٹس کے کور کے طور پر تصاویر بھی اپ لوڈ کرنے کے اہل ہوں گے۔