زندگی کامطلب یہ نہیں کہ وہ صرف اپنے لئے گزاری جائے بلکہ زندگی کااصل مقصد دوسرے کے کام آناہے اورایسے کام کرنے والے افراد کوانگلیوں پرگناجاسکتاہے جن میں ایک 73سالہ آرسیلواراج بھی ہے ۔سیلواراج جس کاتعلق کرانڈی سے ہے اوروہ بچپن میں پولیو کاشکارہوگیاتھاجس نے اپنی زندگی بھیک مانگ کربسرکی ۔سیلواراج شروع میں کوئی بھیک مانگنے والانہیں تھالیکن اس نے بھیک مانگنااس وقت شروع کی جب اس کو معاشیات میں گریجویشن کے باوجود ملازمت نہ ملی تواس نے 2006میں بھیک مانگناشروع کردی۔سیلواراج نے بھیک مانگنے کاآغازاپنے آبائی علاقے کرونانڈی نگرسے کیا۔شروع میں وہ بھی ایک عام بھیکاری نظرآتاتھالیکن وہ دوسرے بھیکاریوں سے زیادہ بھیک اکٹھی کرلیتاتھا۔اس نے اس خیرات کواکٹھاکیااورایسے بچوں پرخرچ کرناشروع کردی جوکہ تعلیم توحاصل کرناچاہتے تھے لیکن ان کے پاس وسائل نہیں تھے اورنہ ایسے بچوں کے والدین تعلیمی اخراجات برداشت کرسکتے تھے ۔
سیلواراج ایک معیشت دان تھااورجانتاتھاکہ تعلیم کی ایک انسانی زندگی میں کیامقام ہے اورکتنی ضروری ہے ۔اس لئے اس نے خیرات اکٹھی کی اورایسے بچوں کے لئے کتابیںخریدناشروع کردیں جوکہ بہت غریب تھے اورکتابیں نہیں خرید سکتے تھے اورایسے بچوں کے لئے زندگی کوئی آسان نہ تھی ۔سیلواراج جوکہ خودبھی معذورتھالیکن اس نے اپنی معذوری کوایک طرف ڈال دیااوراپنی معذوری کواپنے کام میں آڑے میں نہیں آنے دیا۔اس سے قبل بھی وہ غریب بچوں کی مدد1968تک کرتارہاتھالیکن 2006میں اس نے ایسے بچوں کے لئے بھیک مانگناشروع کردی جب اس کوملازمت کی تلاش کے دوران ہرجگہ سے نوویکسنسی کے بورڈزآویزاںنظرآئے حتی کہ اس کوایک پنکچرلگانے کی دکان پربھی ملازمت نہ مل سکی ۔ملازمت کی تلاش کے دوران اس کو لوگوں کے مختلف رویوں کاسامناکرناپڑالیکن اس نے اب یہ امید باندھ لی کہ اگراس کوکچھ نہیں ملاتوکوئی بات نہیں وہ دوسروں کے کام آئے تویہ بڑی بات ہوگی اورجب اس نے بھیک مانگ کروسائل نہ رکھنے والے بچوں کی امداد کرناشروع کی تواس کوخوشی ملتی تھی ۔چنائے میں ایک ایساطالب علم بھی تھاجس کوسیلواراج ماہانہ پانچ سوروپے بھیجتاتھا۔
گریجویٹ معیشت دان جس نے غریب بچوں کی کتابوں کے لئے بھیک مانگی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































