اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن نے مجھ سے نہیں قوم سے مذاق کیاہے ۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن کم ازکم میرے سوالوں کے جواب تودے ۔انہوںنے کہا کہ الیکشن کمیشن نے میرے سوالوں کے جواب نہ دے کرسابق چیف جسٹس شمس الملک کے فیصلے کی توہین کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ماسوائے موجودہ الیکشن کمشنرنے کسی نے میرے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا۔عمران خان نے کہاکہ الیکشن کمیشن پرخود جوڈیشل کمیشن نے اعتراض کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ تمام جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے دھاندلی ہونے کہاان سب جماعتوں سے رابطہ کریں گے ۔عمران خان نے کہاکہ 2013کے انتخابات میں الیکشن کمیشن ملوث ہے ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے جانبدارانہ رویے کی وجہ سے ہم اب تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں گے شاہ محمود رابطہ کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ اب میں دوسالو ں کاانتظارنہیں کروں گا۔